Missing Tracker’s Body Recovered : تارسر مارسر جھیل میں ڈوبنے والے ٹورسٹ گائیڈ کی لاش برآمد

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 4:37 PM IST

Updated : Jun 23, 2022, 5:26 PM IST

Tourist guides body recovered Uttarakhand tourist still missing

ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے کی تارسر مارسر جھیل میں سیاحوں کو بچانے کے دوران ٹورسٹ گائیڈ شکیل احمد ڈوب گئے تھے، آج ان کی لاش برآمد کی گئی ہے جب کہ ایک سیاح کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ Tourist guides body recovered Uttarakhand tourist still missing

پہلگام: جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقہ کی تارسر مارسر جھیل میں ڈوبنے سے گائیڈ شکیل احمد کی موت ہوگئی جن کی لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ مہیش کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ اس کے علاوہ دیگر 11 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ شکیل احمد ساکن گگن گیر گاندربل کی لاش فی الحال برآمد کر لی گئی ہے اور اتراکھنڈ کے ڈاکٹر مہیش نامی سیاح کی تلاش ابھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 مقامی ٹورسٹ گائیڈ اور 11 سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ تارسر مارسر کے نزدیک ٹریکنگ کے دوران خراب موسم کی وجہ سے پھنس گیا تھا۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ شکیل نے ڈاکٹر مہیش کی جان بچانے کی غرض سے اپنی جان جوکھم میں ڈال دی۔ جس کے بعد ٹورسٹ گائیڈ شکیل بھی خود جھیل میں ڈوب گئے۔

تارسر مارسر جھیل
تارسر مارسر جھیل میں ڈوبے ٹورسٹ گائیڈ شکیل احمد کی لاش برآمد

شکیل کی اس قربانی پر نہ صرف سیاحتی صنعت سے وابستہ افراد کی سراہنا ہو رہی ہے بلکہ مقامی لوگوں کا بھی کہنا ہے کہ شکیل کی اس قربانی سے پھر ایک بار فخر سے سر اونچا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ سنہ 2019 میں رؤف ڈار نامی ایک رافٹر نے رافٹنگ بوٹ پلٹنے کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Tourists Missing in Pahalgam: تارسر سے گیارہ افراد ریسکیو، دو افراد اب بھی لاپتہ

Last Updated :Jun 23, 2022, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.