Jamat e Islami Property Attached : جماعت اسلامی کی کئی جائیداد اٹیچ

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 1:23 PM IST

Updated : Jan 7, 2023, 7:29 PM IST

جماعت اسلامی کی ایک اور جائیداد سیل

جنوبی کشمیر کے متعدد مقامات پر ایس آئی اے ٹیم نے جماعت اسلامی کی پراپرٹی کو سیل کر دیا۔ SIA Attached JeI Property in Bijbehara Anantnag

جماعت اسلامی کی ایک اور جائیداد سیل

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کی جانب سے متعدد مقامات، جن میں سرہامہ، مرہامہ، آرونی بجبہاڈہ، ویدئے سریگفوارہ شامل ہیں، پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران تین مقامات پر جماعت اسلامی کے نام پر درج غیر منقولہ جائیداد کو منسلک (اٹیچ) کر دیا گیا ہے تاہم اس ضمن میں کسی بھی شخص کی گرفتاری عمل نہیں لائی گئی ہے۔

چھاپوں سے متعلق موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیم نے سرہامہ میں دو منزلہ مکان اور اس کے ساتھ سات مرلہ زمین کھسرہ نمبر1412 ، کو منسلک کر دیا گیا۔ اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی کے مطابق یہ جائیداد جماعت اسلامی نے خریدی ہے۔Jamaat Property Attached in Anantnag by SIAاسی طرح ایس آئی اے کی ٹیم نے اقراء پبلک اسکول ویدی، سری گفوارہ میں 02 کنال اور 07 مرلہ اراضی زیر کھسرہ نمبر۔ 238 گاؤں میں واقع ہے جسے JEI تنظیم نے مسماۃ خاتی میر اہلیہ عبد الرشید میر اور نسیمہ دختر عبد الرشید ساکنہ ویدئے سے خریدا تھا۔ مذکورہ جائیداد کو منسلک کر دیا ہے۔

اسی طرح زیر تفتیش ایک کیس سے منسلک ایس آئی اے کی ٹیم نے آرونی، بجبہاڑہ میں واقع 56 کنال زرعی اراضی اپنے قبضہ میں لے لی، جو درسگاہ اسلامی اروانی کے نام پر درج ہے۔

مزید پڑھیں: Geelanis House Seized علیٰحدگی پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کا مکان سیل

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی این آئی اور اور ایس آئی اے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جن میں علیحدگی پسند لیڈران، جماعت اسلامی کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط سیز کر دیا گیا۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں علیحدگی پسند لیڈر مرحوم سید علی گیلانی کے نام پر درج کچھ جائیداد سمیت کل 20غیر منقولہ جائیداد کو منسلک (Attach) کیا گیا تھا۔

Last Updated :Jan 7, 2023, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.