سڑک حادثے میں پولیس اہلکار اور قیدی زخمی
Published: Mar 6, 2019, 12:10 AM


سڑک حادثے میں پولیس اہلکار اور قیدی زخمی
Published: Mar 6, 2019, 12:10 AM

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قیدیوں کو لے کر جا رہی پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
اس حادثے میں 2 قیدیوں سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی گاڑی اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب پولیس اہلکار 2 قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے کی غرض سے کولگام لے جا رہے تھے۔
زخمی قیدیوں کی شناخت ضلع کولگام کے رہنے والے توصیف احمد اور راسخ احمد کے طور پر ہوئی ہے جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
وہیں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت غلام محی الدین، مشتاق احمد، فاروق احمد، محمد شفیق، فاروق احمد، اور مسعود احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
تمام زخمی پولیس اہلکاروں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کیا گیا جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ۔
