National Girl Child Day اننت ناگ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 6:30 PM IST

اننت ناگ میں نیشنل گرل چائلڈ دن کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی نیشنل گرل چائلڈ ڈے منایا گیا۔ اس دن کا مقصد بیٹیوں کے حقوق سے لوگوں کو واقف کرانے کے ساتھ ساتھ ایک روشن کل کے لیے لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔

اننت ناگ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

اننت ناگ: وومنز ڈگری کالج کے آڈیٹوریم میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام کے تحت نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقعہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام محکمہ سوشل ویلفیئر اور وومنز کالج کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر سوشل ویلفیئر افسر اننت ناگ، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے سکریٹری، ڈگری کالج کے پروفیسر صاحبان کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے وابستہ خواتین اور طالبات موجود تھیں۔

پروگرام کے دوران مقررین نے بیٹی کی اہمیت اور عظمت کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں بیٹی کے وقار کو بلند کرنے کی ہر سطح پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، جس کے ذریعہ سماج تک بیٹی کی اہمیت، افادیت اور سماج میں بیٹیوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا جاتا ہے، تاکہ سماج میں بیٹیوں کو ایک بوجھ نہ سمجھا جائے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر اننت ناگ نے کہا کہ 2015 میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم وجود میں لائی گئی تھیں، جس کے بعد مختلف اسکیموں کے ذریعہ بیٹیوں کو مستفید کیا جا رہا ہے۔


وہیں اس حوالے سے کئی شعبہ جات سے وابستہ افراد نے کہا کہ، بیٹیاں قوم کا معیار ہیں۔وہ ہر میدان میں لڑکوں سے آگے نکل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سماج میں ہر فرد خاص کر والدین پر ذمی داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کا خاص خیال رکھیں۔

نیشنل گرل چائلڈ ڈے کی تاریخ، اہمیت اور تھیم:

واضح رہے کہ وزارت خواتین اور بچوں کی ترقی نے سنہ 2008 سے ہر سال 24 جنوری کو لڑکیوں کا قومی دن منانے کی تجویز پیش کی۔ اس دن کا مقصد معاشرے میں بچیوں کے مقام کو بڑھانا اور لڑکیوں کے تعلیمی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس سال مرکزی حکومت نے بچیوں کے قومی دن کے لیے کسی تھیم کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم 2019 کے گرل چائلڈ ڈے کا تھیم تھا 'ایک روشن کل کے لیے لڑکیوں کو بااختیار بنانا'۔ اسی طرح 2020 یہ 'میری آواز، ہمارا مشترکہ مستقبل' تھا اور 2021 میں، یہ 'ڈیجیٹل جنریشن، ہماری نسل' تھیم رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Importance of National Girl Child Day: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نیشنل گرل چائلڈ ڈے اور تعلیم کا بین الاقوامی دن منایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.