Massive Fire in Anantnag: اننت ناگ میں بھیانک آتشزدگی، کئی رہاشی مکان خاکستر

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 10:36 PM IST

massive-fire-incident-broke-out-in-anantnag

وادی کشمیر میں موسم سرما کے مہینوں میں آتشزدگی کے سب سے زیادہ واقعات رونما Fire Incidents in Kashmir ہوتے ہیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزFire and Emergency Services Kashmir کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں آتشزدگی کے 2342 واقعات رونما ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق آج اننت ناگ Fire Incident Broke Out in Anantnag کے جنگلات منڈی علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ کی ہولناک واردات سامنے آئی ہے۔ آگ کی شدت اتنی تیز تھی کی دیکھتے ہی دیکھتے کئی رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آگے۔ عنیی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے اتنے سخت تھے کہ گنجان آبادی میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگا۔ گرچہ وقت پر حکام کو اطلاع دے گئی، تاہم فائر سروس عملے کی تاخیر سے پہنچے کی وجہ سے کئی رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

ویڈیو

وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی نوجوانوں اور محکمہ فائر سروس کی مشترکہ کوشش کی وجہ آگ پر قابو پانے میں کامیابی ملی۔

اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہ ہو سکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مالیت خاکستر ہو گی ہے۔

وادی کشمیر Fire Incidents in Kashmir میں موسم سرما میں آتشزدگی کے سب سے زیادہ واقعات رونما ہوتے ہیں۔ رواں برس کے ابتدائی ہفتے سے ہی آتشزدگی کے واقعات کی خبریں سامنے آئیں۔

جنوری میں ہی آتشزدگی کے کئی ہولناک واقعات سامنے آچکے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.