GMC Principals Directed To Relieve Doctors تین سال کی مدت پورا کرنے والے ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 5:48 PM IST

تین سال کی مدت پورا کرنے والے ڈاکٹروں کو فارغ کرنے کی ہدایت

جی ایم سی اننت ناگ سمیت جموں و کشمیر کے دیگر میڈیکل کالجز میں 3سال کی مدت مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو فارغ (Relieve) کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اننت ناگ: محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے گورنمنٹ میڈیکل کالجز - جی ایم سی جموں، سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، راجوری، کٹھوعہ اور ڈوڈہ کے پرنسپلز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اُن ڈاکٹروں کو فوری طور پر فارغ (ری لیو) کریں جنہوں نے جی ایم سی میں تین سال ملازمت کی مدت پوری کی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میڈیکل افسران تین سال کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود جی ایم سیز میں کام کر رہے ہیں۔ اور ابھی تک نہیں ری لیو نہیں کیا گیا ہے جو محکمہ کی پالیسی کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے کم از کم آٹھ میڈیکل افسران کو غیر مجاز مدت سے آگے کام کرنے کی اجازت کیوں دی؟ جنہیں محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے فارغ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سینئر ریزیڈنٹس کے خالی عہدوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: GMC Anantnag Organises Workshop جی ایم سی اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے ورکشاپ

انہوں نے مزید کہا کہ جموں، سرینگر، اننت ناگ، بارہمولہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور راجوری کے تمام (گورنمنٹ میڈیکل کالجز کے) پرنسپلز کو ایسے تمام ڈاکٹروں کو فوری طور پر فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جنہوں نے اپنی ملازمت کی 3 سال کی مقررہ مدت پوری کر لی ہے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، کشمیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فارغ کیے گئے آٹھ ڈاکٹروں کے سلسلے میں پوسٹنگ کی تجاویز پیش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.