Fire Incendent in Anantnag اننت ناگ میں آتشزدگی کا ہولناک واقعہ، کئی دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 9:30 AM IST

Fire Incendent in Anantnag

اننت ناگ میں آگ لگنے کے بھیانک حادثہ پیش آیا، جس کے سبب کئی دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ Horrible incident of fire in Anantnag, many shops gutted

اننت ناگ میں آگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں میں منگل کی شام دیر گئے آتشزدگی کے ایک ہولناک واقعے میں متعدد دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شام دیر گئے اننت ناگ کے نئی بستی علاقے میں ایک کریانہ کی دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے کئی دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، مقامی نوجوان اور جموں و کشمیر اہلکاروں نے آگ بھجانے کی کارروائی شروع کی۔

تاہم خبر کے مطابق آگ کی زد میں آکر مذکورہ دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتا نہیں چل سکا۔ ادھر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران و پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور آگ کے متاثرین سے ان کی فریاد سن کر سرکار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Grid Station Partially Damaged in Fire قاضی گنڈ میں آگ لگنے سے گرڈ اسٹیشن کو جزوی نقصان

واضح رہے کہ قبل ازیں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قاضی گنڈ علاقے کے ہلر مقام میں موجود گرڈ اسٹیشن کو آگ لگنے کے واقعہ میں جزوی نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق پیر پنچال ٹنل کے قریب واقع گرڈ اسٹیشن میں پیر کی صبح یعنی 5 دسمبر 2022 کو اچانگ آگ نمودار ہوئی تھی جس نے گرڈ کے کچھ حصہ کو اپنی زد میں لے لیا تاہم واقعہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ گرڈ اسٹیشن کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور نقصان کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.