Former Cong Leader on G N Azad 'آزاد جموں و کشمیر کے مستقبل کو تابناک بنانے کے اہل'

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 7:09 PM IST

سابق کانگریس رہنما گلزار احمد وانی کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

جنوبی کشمیر کے شانگس علاقے سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی گلزار احمد وانی کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد نے بادِلِ ناخواستہ کانگریس کو خیر باد کہا۔

اننت ناگ: کانگریس کے سابق سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی شانگس، اننت ناگ - گلزار احمد وانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'غلام نبی آزاد واحد ایسے شخص ہیں جو جموں و کشمیر کے مستقبل کو تابناک بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔' Former Congress MLA Rendezvous with ETV Bharat گلزار احمد نے بھی دیگر درجنوں لیڈران کی طرح حالیہ دنوں کانگریس کو خیر باد کہہ کر غلام نبی آزاد کا ہاتھ تھاما۔

سابق کانگریس رہنما گلزار احمد وانی کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو

وانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ جے کے پی سی سی (JKPCC) کے سابق صدر (غلام احمد میر) کا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد وہ ایک مضبوط قیادت کی امید کر رہے تھے جو جموں کشمیر میں کانگریس کو نئی جلا بخش سکے۔ Ex Cong leader Gulzar Wani on Azad تاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک مضبوط پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آ سکے۔ گلزار کے مطابق ’’کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جو فیصلہ سامنے آیا وہ کافی مایوس کن تھا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ''یہی وجہ ہے کہ جب کانگریس کے سرکردہ سیاسی رہنما غلام نبی آزاد نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی تو کئی سینئر رہنماؤں نے آزاد سے ہاتھ ملایا۔ کیونکہ غلام نبی آزاد ہی ایک ایسی شخصیت ہیں جس میں جموں و کشمیر کی خوشحالی کو یقینی بنانے کی صلاحیت ہے۔'' گلزار نے مزید کہا کہ کانگریس کو چھوڑنا ان کی منشا نہیں تھی بلکہ وہ پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ Azad’ Resignation jolt to Congress

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اور جموں و کشمیر ریاستی کانگریس کے سابق صدر پیرزادہ محمد سعید نے بھی کئی دیگر ساتھیوں کے ساتھ غلام نبی آزاد کی پارٹی، جو ابھی تک معرض وجود میں نہیں آئی، میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کانگریس کو خیرباد کہا۔ اس سے قبل قریب نصف صدی تک کانگریس کے ساتھ جڑے رہنے والے سینئر سیاستدان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے گذشتہ ہفتے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ Azad Resigns From Congress آزاد نے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ اور نئی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کر کے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان غلام نبی آزاد کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.