کوکرناگ کے ناگبل علاقہ میں آتشزدگی

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 8:39 AM IST

کوکرناگ کے ناگبل علاقہ میں آتشزدگی

کوکرناگ کے ناگبل علاقہ کے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 122K میں زبردست آتشزدگی ہوئی، جس کے نتیجے میں جنگلات کی اراضی پر پھیلی ہوئی گھاس کو اپنی زد میں لے لیا۔ تاہم محکمہ جنگلات کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

جنوبی کشمیر میں کوکرناگ کے ناگبل علاقہ کے جنگلاتی اراضی کمپارٹمنٹ نمبر 122K میں گزشتہ شام اچانک آتشزدگی ہوئی، جس کے باعث جنگلات کی اراضی پر پھیلی ہوئی گھاس کو اپنی لپیٹ میں لیا۔ تاہم جنگلات کے حدود میں آنے والے پیڑ پودوں کو محکمہ کی بر وقت کاروائی کی وجہ سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

کوکرناگ کے ناگبل علاقہ میں آتشزدگی

اس حوالے سے رینج آفیسر کوکرناگ پیرذادہ ریاض احمد نے کہا کہ کوکرناگ کے کمپاٹمینٹ نمبر 122K میں اچانک آتشزدگی ہوئی جس سے جنگلات کے ایک وسعی حصے کو جس میں گھاس موجود تھی، اُس کو شدید نقصان پہنچا۔

اُن کا کہنا ہے کہ محمکہ کے اہلکاروں کی کوششوں کی وجہ سے آگ کو مذید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے جنگلاتی حدود میں موجود پیڑوں کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: گورنمنٹ مڈل اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان



پیر ذادہ ریاض نے بتایا کہ خشک موسم ہونے کی وجہ سے جنگلوں میں آگ لگنا عام بات ہےجبکہ جنگلات کی حدود مختلف مقامات پر خانہ بدوش لوگ دن بھر اپنے مویشیوں کے ساتھ ہوتے ہیں، جو جنگل میں اپنے کھانے پینے کی اشیاء کو پکانے کے لئے آگ جلاتے ہیں جبکہ بعد میں اُسے بجھانے سے قاصر رہتے ہیں، جس کے باعث ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.