Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں ننگے پاؤں 3 ہزار کلو میٹر چلنے والے کیرالہ کے رہنما چانڈی مر

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 8:11 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 9:32 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چنڈے کے فرزند چانڈی مر نے کہا کہ انہوں نے کیرالہ میں راہل گاندھی کی یاترا میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اس یاترا میں ابتدا سے ہی ننگے پاؤں چلنا شروع کیا،تب سے لے کر آج تک وہ مسلسل راہل گاندھی کے ساتھ پد یاترا میں ننگے پاؤں چل رہے ہیں ۔

بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو یاترا میں کچھ مناظر ایسے بھی دیکھنے کو ملے جو دیکھنے والوں کے لئے خاص توجہ کا مرکز بن گئے ،یاترا میں شامل کیرالہ کے سابق وزیر اعلی اومن چنڈے کے فرزند چانڈی مر نے یاترا میں ایک انوکھی مثال قائم کی ،انہوں نے ابھی تک کیرالہ سے کشمیر تک 3 ہزار سے زائد کلو میٹر کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

چانڈی،پد یاترا کے دوران کشمیر کی ٹھنڈی شاہراہ پر ننگے پاؤں چلتے ہوئے نظر آئے،اس دوران وہ خاص توجہ کا مرکز بن گئے، ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے چانڈی مر نے کہا کہ انہوں نے کیرالہ میں راہل گاندھی کی یاترا میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اس یاترا میں ابتدا سے ہی ننگے پاؤں چلنا شروع کیا،تب سے لے کر آج تک وہ مسلسل راہل گاندھی کے ساتھ پد یاترا میں ننگے پاؤں چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یاترا کے شروعات سے ہی انہوں نے ابتداء سے آخر تک ننگے پاؤں چلنے کا قصد کیا تھا جس کو مکمل کرکے ہی رہیں گے، چانڈی نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو مذہب کے نام پر بانٹنے کی کوشس کی گئی ،نفرتوں کی دیواریں کھڑی کی گئیں ،یہ پد یاترا نفرتوں کے دیواروں کو ختم کرے گی، اور یہ ملک کو جوڑنے میں کارگر ثابت ہوگی اسی جذبہ اور جنون کو لے کر انہوں نے ننگے پاؤں بھارت جوڑو یاترا میں شمولیت کی، وہ بلند حوصلوں کے ساتھ اس یاترا میں شامل ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ برفیلی سڑکوں پر ننگے پاؤں چلنے کے بعد بھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ یاترا کے اختتام کے بعد اپنے پاؤں میں جوتا پہنیں گے ۔واضح رہے کہ چانڈی مر یوتھ کانگریس آوٹ ریچ سیل کے چیئر مین بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:Mehbooba and Ilteja Mufti Joins BJY: محبوبہ اور التجا مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

Last Updated :Jan 28, 2023, 9:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.