Bharat Jodo Yatra اننت ناگ میں بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام تر انتظامات مکمل

author img

By

Published : Jan 26, 2023, 10:18 PM IST

بھارت جوڑو یاترا

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ان دنوں جموں و کشمیر میں ہے ۔کل یعنی 27 جنوری 2023 کو یہ یاترا صبح نو بجے قاضی گنڈ علاقہ کو عبور کرے کشمیر میں داخل ہوگی۔

بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو یاترا کل کشمیر میں داخل ہوگی، جمعہ کی صبح بھارت جوڑو یاترا بانہال سے شروع ہوگی اور صبح 9 بجے کے قریب نو یوگا ٹنل قاضی گنڈ عبور کرکے وادی کے اندر داخل ہوگی، بھارت جوڑو یاترا کے مد نظر جموں سرینگر قومی شاہراہ اور قصبہ اننت ناگ کے اندرون میں سکیورٹی کے سخت بندوبست کئے گئے ہیں۔

کانگریس کے سینئر رہنماؤں کے مطابق جمعہ کی دوپہر تقریبا 3 بجے یاترا اننت ناگ پہنچ جائے گی، جہاں پر پریس کانفرنس کے دوران آگے کے لائحہ عمل کے بارے میں وضاحت کی جائے گی۔

بھارت جوڑو یاترا سے جڑے کانگریس کے سرکردہ رہنما پہلے ہی اننت ناگ پہنچ گئے ہیں، جن میں ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش، دگ وجے سنگھ، رجنی پاٹل اور جی اے میر شامل ہیں۔ یاترا کے انتظامات اور اسے کامیاب بنانے کے حوالے سے مذکورہ رہنماؤں نے اننت ناگ کے کھنہ بل میں ایک جائزہ میٹنگ بھی کی۔جے رام رمیش نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی میں بھی بھارت جوڑو یاترا کو لوگوں کا پوار تعاون حاصل ہوگا۔

وہیں کانگریس کے سینئر رہنما غلام احمد میر نے کہا کہ یاترا کو کامیاب بنانے اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ کل یعنی 27 جنوری کو یاترا نو یوگا ٹنل عبور کرکے وادی میں داخل ہوگی اور 30 تاریخ کو سرینگر میں اختتام ہوگی۔

مزید پڑھیں:Jairam Ramesh Slams Modi بھارت جوڑو یاترا ملک کے دو سروں کو جوڑ رہی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.