Anantnag More Area Declared Containment Zones: اننت ناگ میں مزید چھ علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 12:59 PM IST

6 More area Declared Containment Zones: اننت ناگ میں مزید 6علاقے کنٹینمنٹ زون قرار

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں کورونا وائرس کے متعدد کیس رپورٹ ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ نے مزید چھ علاقوں میں بندشیں عائد کر دی ہیں۔

ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے متعدد کیسز درج ہونے کے بعد ضلع کے چھ علاقوں کو کنٹینمنٹ زون قرار دیکر 6 More area Declared Containment Zonesبندشیں عائد کی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ، جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، کی جانب سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 6علاقوں کو کنٹینمنٹ زون 6 areas Declared Containment Zones in Anantnagقرار دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے کنٹینمنٹ زون قرار دیے جانے والے علاقوں میں سرہامہ، ہلر، کے کلان، کھرم، مرہامہ اور رانی پورہ شامل ہیں۔

انتظامیہ نے ان علاقوں کے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، بصورت دیگر اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ضلع کنٹرول روم روزانہ کی بنیاد پر بندش والے علاقوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.