Death of Fruit Vendor by Injection اننت ناگ میں انجکشن لگانے سے 35 سالہ میوہ فروش کی موت

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 5:46 PM IST

میوہ فروش کی موت

اننت ناگ میں جمعہ کی شام 35 سالہ عرفان احمد بٹ ولد نبی بھٹ کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی،جس کے بعد اسے مقامی میڈیکل شاپ میں داخل کرایاگیا،بتایاجارہا ہے کہ میڈیکل شاپ میں اسے انجکشن لگا گیاڈجس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔مرحوم میوہ فروش اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔

میوہ فروش کی موت

مر کز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں جمعہ کی شام ایک میڈیکل شاپ میں انجکشن لگانے کے بعد 35 سالہ میوہ فروش کی موت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام 35 سالہ عرفان احمد بٹ ولد نبی بھٹ ساکن دیوا کالونی اننت ناگ رہنے والے میورہ فروش کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی،جس کے بعد اسے مقامی میڈیکل شاپ میں داخل کرایاگیا،بتایاجارہا ہے کہ میڈیکل شاپ میں اسے انجکشن لگا گیاڈجس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔مرحوم میوہ فروش اپنے پیچھے اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیوں کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔

۔دیوا کالونی اننت ناگ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران مہلوک کے اہل خانہ نے بتایا عرفان احمد کو جمعہ کی شام سینے میں تکلیف ہو رہی تھی،مسلسل درد ہونے کے بعد اسے جنگلات منڈی اننت ناگ کے ایک میڈیکل شاپ پر اسے لے جایا گیا، میڈیکل شاپ کے مالک کو تکلیف بتائی گئی،ا جس کے بعد میڈیکل شاپ کے مالک نے اسے ایک انجکشن لگایا اور اسی دوران وہ بے ہوش ہو گیا۔ اس کے بعد جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

لواحقین کے مطابق مذکورہ میڈیکل شاپ کے مالک اپنے خود کو ڈاکٹر بتا تا ہے، جبکہ اس کے پاس کوئی ڈگری نہیں ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ میڈیکل کا مالک اثر رسوخ والا ہے، اور وہ خود کو پچانے کے لئے اپنی طرف سے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔


لواحقین نے لفٹننٹ گورنر اور انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت اور تحقیقات کرنے اور میڈیکل شاپ کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں اننت ناگ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی دی۔

مزید پڑھیں:Medical Negligence Newborn Dies قاضی گنڈ میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی سے نوزائد بچہ کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.