Govt Land Retrieved in Anantnag: اچھہ بل میں 20 کنال سرکاری اراضی بازیاب

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 12:48 PM IST

اچھہ بل میں 20کنال سرکاری اراضی بازیاب

جنوبی کشمیر کے اچھہ بل علاقے میں انہدامی کارروائی کے دوران قریب 20 کنال سرکاری اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔ Government Land Eviction in Kashmir

اچھہ بل میں 20کنال سرکاری اراضی بازیاب

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ترہپو، اچھہ بل علاقے میں سرکاری اراضی پر سے قبضہ ہٹائے جانے کی مہم کے دوران محکمہ مال نے قریب 20کنال کاہچرائی کو بازیاب کرکے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اچھہ بل علاقے کے نائب تحصیلدار منظور احمد نے بتایا کہ ڈی سی اننت ناگ کی سرپرستی میں انہدامی کارروائی انجام دی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر قبضہ کی گئی اراضی کو بازیاب کیا جا رہا ہے۔ نائب تحصیلدار نے کہا کہ انہوں نے پیر کے روز ترہپو علاقے میں انہدامی کارروائی کے دوران 20کنال اراضی کو بازیاب کر لیا گیا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ منظور احمد نے مزید کہا کہ مہم کے دوران سینکڑوں درخت بھی کاٹے گئے اور بازیاب کی گئی اراضی کو محکمہ ایگریکلچر اور ہارٹیکلچر کے سپرد کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: Govt Land Eviction in Srinagar انہدامی کارروائی پہنچی فاروق عبداللہ کے ننیہال

انہدامی مہم میں محکمہ مال کے افسران سمیت پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی خصوصاً روشنی لینڈ اور کاہچرائی پر سے قبضہ ہٹائے جانے کی مہم آئندہ دنوں بھی پوری طاقت اور شدت کے جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی اور روشنی لینڈ پر سے عوامی قبضہ کو ہٹا کر اراضی واپس اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہدامی کارروائی کے دوران گزشتہ روز جنوبی کشمیر میں کانگریس کے سابق ریاستی صدر اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سعید کے رہائشی مکان کے گرد دیوار بندی کو ہٹا کر اراضی کو حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ادھر، سرینگر کے ایم اے روڈ پر واقع نیڈوز ہوٹل کے قبضہ سے چالیس کنال اراضی کو بھی بازیاب کر لیا گیا وہیں کرن نگر علاقے میں 12کنال اراضی بازیاب کر لی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.