یو ایس اوپن: جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں داخل

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 2:18 PM IST

novak djokovic in to third round in us open

نوواک جوکووچ نے نیدرلینڈ کے ٹالون گرییکسپور کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

عالمی نمبر ایک سربیائی ٹینس کھلاڑی کے نوواک جوکووچ نے ہالینڈ کے ٹالون گریکسپور کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

جوکووچ نے ایک گھنٹے 39 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں گریکسپور کو 6-2 ، 6-3 ، 6-2 سے شکست دی۔

میچ کے بعد جوکووچ نے کہا یہ پہلے راؤنڈ کے میچ سے بہتر کارکردگی تھی۔ میں نے کورٹ میں جس طرح پرفارم کیا اس سے خوش ہوں۔ میں نے اچھی سروس کی ۔

جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں نمبر 4 جاپان کے کیی نشیکوری کا سامنا کریں گے ، جنہوں نے امریکہ کے میکنزی میک ڈونلڈ کو 3 گھنٹے 57 منٹ تک جاری میچ میں 7-6 ، 6-3 ، 6-7 سے شکست دی۔

نشیکوری نے کہا "مجھے چیلنجز پسند ہیں۔ ان کا شمار ٹینس کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ جوکووچ سخت حریف ہیں پھر بھی میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.