CWG 2022: باکسنگ میں جیسمین کو کانسی کا تو لان بال ٹیم کو چاندی کا تمغہ

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 9:55 PM IST

Commonwealth Games 2022

بھارتی مردوں کی لان بال ٹیم نے ہفتہ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل میں نارتھ آئی لینڈ سے ہار کر چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ جبکہ باکسنگ میں خواتین کے 57-60 کلوگرام وزن کے زمرے میں جیسمین کو انگلینڈ کی جیما پیج رچرڈسن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس شکست کے باوجود انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل لیا۔

برمنگھم: دولت مشترکہ کھیل 2022 میں بھارت کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔ آج بھارت کی جیسمین خواتین کی باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔ خواتین کے 57-60 کلوگرام وزن کے زمرے میں جیسمین کو انگلینڈ کی جیما پیج رچرڈسن کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اس شکست کے باوجود انہوں نے کانسی کا تمغہ حاصل لیا۔

وہیں دوسری جانب ہندوستانی مردوں کی لان بال ٹیم نے ہفتہ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 کے فائنل میں نارتھ آئی لینڈ سے ہار کر چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ نارتھ آئی لینڈ نے ہندوستان کو 15-8 سے ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا، جبکہ ہندوستان نے مردوں کے لان بال میں اپنا پہلا کامن ویلتھ تمغہ جیتا۔ ہندوستانی ٹیم میچ کے زیادہ تر حصے میں مقابلے سے باہر نظر آئی، جبکہ نارتھ آئی لینڈ نے ایک کے بعد ایک پوائنٹ حاصل کیا۔برمنگھم 2022 کے لان بال ایونٹ میں بھارت کا یہ دوسرا تمغہ ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی خواتین لان باؤل ٹیم نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر تاریخی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں تمغوں کی تعداد میں بھارت اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔ بھارت نے اب تک کُل 30 تمغے جیتے ہیں جن میں 9 طلائی، 11 چاندی اور 10 کانسے کے ہیں۔ بھارت نے اب تک ویٹ لفٹنگ میں سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں بھارت نے 10 تمغے جیتے جن میں تین سونے، تین چاندی اور چار کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.