IPL 2022 61st Match Preview: حیدرآباد پلے آف کی دعویداری مضبوط کرنے اترے گا

author img

By

Published : May 14, 2022, 1:21 PM IST

IPL 2022 61st Match

آئی پی ایل 2022 کا 61واں میچ آج سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے درمیان ایم سی اے اسٹیڈیم میں شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔ 61st match of IPL 2022

پونے: سن رائزرس حیدرآباد ہفتہ کو ایم سی اے اسٹیڈیم میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں پلے آف کا دعویٰ مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گا۔ IPL 2022 61st Match Preview۔ حیدرآباد 11 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ پلے آف میں پہنچنے کے لیے حیدرآباد کو اپنے بقیہ تینوں میچ جیتنے ہیں اور اس کا آغاز وہ کولکاتہ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ دوسری طرف کولکاتہ 12 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اس کے پلے آف کے امکانات بہت کم ہیں۔ Sunrisers Hyderabad vs Kolkata Knight Riders

تیز گیند باز امیش یادو اور پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں توقع ہے کہ آندرے رسل گیندبازی میں پورے چار اوورز ڈالیں گے اور وکٹ اپنے نام کریں گے۔ وہ 14 وکٹوں کے ساتھ کولکاتہ کے لیے اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ رسل نے آخری میچ میں دو وکٹ لیے تھے اور 49 رن بھی بنائے تھے۔ پہلی پسند نہ ہونے کے باوجود ٹم ساؤتھی نے اس سیزن میں کولکاتہ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 7.22 کی کفایتی اکانومی سے گیندبازی کرتے ہوئے انہوں نے 12 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اپنے آخری پانچ میچوں میں وہ آٹھ کی اکانومی سے آٹھ وکٹ لے چکے ہیں۔ SRH vs KKR

حیدرآباد کے ایڈن مارکرم اس سیزن میں تسلسل کے ساتھ رن بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ نو اننگز میں 65.20 کی اوسط اور 142.98 کے اسٹرائیک ریٹ سے ان کے نام 326 رن ہیں۔ کولکاتہ کے خلاف اس سیزن کے پہلے میچ میں مارکرم نے 36 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے تھے۔ ساتھ ہی اس میدان پر ایک میچ میں وہ نصف سنچری اننگ کھیل چکے ہیں۔ نتیش رانا نے سال 2018 میں جب سے کولکاتہ کے لیے کھیلنا شروع کیا ہے، وہ ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

سست آغاز کے بعد نتیش رانا کی گاڑی دوبارہ پٹری پر آ گئی ہے اور گزشتہ سات میچوں میں چار بار انہوں نے 40 رںوں کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اپنے آئی پی ایل کیریئر میں انہوں نے سب سے زیادہ 394 رن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ہی بنائے ہیں۔ سن رائزرز کے خیمے میں کئی بہترین کھلاڑی ہونے کے باوجود، جگدیش سوچیت اس سیزن میں کھیلے گئے چاروں میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی بن کر ابھرے ہیں۔ ہر میچ میں وکٹ لینے والے سچیت کے نام چار میچوں میں 7.28 کی اکانومی سے چھ وکٹ ہیں۔

رنکو سنگھ اس سیزن میں 23 ناٹ آؤٹ، چھ، 42 ناٹ آؤٹ، 23 اور 35 رنوں کی اننگز کھیلی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نو کیچ اور ایک رن آؤٹ بھی کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کولہے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ کے کے آر کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اومیش یادو چوٹ کی وجہ سے گزشتہ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے۔ ٹیم کو امید ہے کہ وہ جلد فٹ ہو جائیں گے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز: آرون فنچ، ابھیجیت تومر، اجنکیا رہانے، بابا اندرجیت، نتیش رانا، پرتھم سنگھ، رنکو سنگھ، شریاس ائیر (کپتان)، اشوک شرما، پیٹ کمنز، راشیخ ڈار، شیوم ماوی، ٹم ساؤتھی، امیش یادو، ورون چکرورتی، امن خان، آندرے رسل، انوکول رائے، چمیکا کرونارتنے، محمد نبی، رمیش کمار، سنیل نارائن، وینکٹیش ایئر، سیم بلنگز اور شیلڈن جیکسن۔

سن رائزرز حیدرآباد: کین ولیمسن (کپتان)، ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی، ایڈن مارکرم، نکولس پورن، عبدالصمد، پریم گرگ، وشنو ونود، گلین فلپس، آر سمرتھ، ششانک سنگھ، روماریو شیفرڈ، مارکو یانسن، جے سچیت، شریاس گوپال بھونیشور کمار، شان ایبٹ، کارتک تیاگی، سوربھ تیواری، فضل حق فاروقی، عمران ملک اور ٹی نٹراجن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.