روی شاستری کے ساتھ فیلڈنگ اور گیندبازی کوچ بھی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 3:47 AM IST

Updated : Sep 7, 2021, 12:07 PM IST

روی شاستری کے بعد بھرت ارون اور آر سریدھر بھی کورونا متاثر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کوچ آر سری دھر اور گیندبازی کوچ بھرت ارون لندن میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ تینوں اگلے دس روز تک کوارنٹین میں رہیں گے۔

روی، سریدھر، بھرت اور فزیو تھیراپسٹ نتن پٹیل ہفتہ کے روز ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے، جس کے بعد انہیں احتیاط کے طور پر آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا۔ اتوار کے روز ان سبھی کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا جس میں روی، شری دھر اور بھرت مثبت پائے گئے۔

بی سی سی آئی نے اس بارے میں ایک بیان میں کہا ، ’’ ان کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ ہوا ہے اور وہ لندن میں ہوٹل میں ہی رہیں گے اور ٹیم انڈیا کے ساتھ تب تک سفر نہیں کریں گے جب تک میڈیکل ٹیم سے تصدیق نہیں ہوجاتی ہے۔ ‘‘

واضح رہے کہ برطانیہ میں رہنے والے بھارتی نژاد ڈاکٹر متھوسوامی اور فیزیو یوگیش پرمار سمیت دیگر لوگوں کی موجودگی والی بی سی سی آئی کی طبی ٹیم بھارتی ٹیم کے اراکین کی نگرانی کررہی ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے ذریعہ مقرر کردہ ہیلتھ ورکرز کی ایک عام کووڈ ٹیم ہے جو دونوں ٹیموں کا کورونا ٹسٹ کرتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے اراکین کا ہر روز آر ٹی پی سی آر کے ساتھ ساتھ ریپڈ جن ٹسٹ بھی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت۔انگلینڈ چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 157 رنز سے شکست

ٹیم انڈیا پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے مانچسٹر روانہ ہوگی جو 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔ ہیڈ کوچ روی شاستری سمیت معاون عملے کے چار ارکان مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ہی مانچسٹر کا سفر کر سکیں گے۔

Last Updated :Sep 7, 2021, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.