IPL 2022 63rd Match: لکھنؤ کو شکست دے کر پلے آف کی دہلیز پر پہنچا راجستھان

author img

By

Published : May 16, 2022, 6:55 AM IST

لکھنؤ کو شکست دے کر پلے آف کی دہلیز پر پہنچا راجستھان

آئی پی ایل 2022 کے 63ویں میچ میں IPL 2022 63rd Match راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس 24 رنوں سے شکست دے دی۔ بولٹ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Rajasthan Royals Beat Lucknow Super Giants

ممبئی: راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو اتوار کو آئی پی ایل میچ میں 24 رنوں سے شکست دے کر پلے آف کی دہلیز پر پہنچ گیا۔ راجستھان نے 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور لکھنؤ کو آٹھ وکٹ پر 154 رنز پر روک دیا۔ راجستھان 13 میچوں میں 8ویں جیت اور 16 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جب کہ لکھنؤ 13 میچوں میں پانچویں ہار کے بعد 16 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے۔ Rajasthan Royals Beat Lucknow Super Giants by 24 runs

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے ٹاپ بلے باز جوس بٹلر کو صرف 11 رن پر کھودیا۔ بٹلر صرف دو رن بنا سکے۔ لیکن یشسوی جیسوال نے 29 گیندوں پر 41رن، کپتان سنجو سیمسن نے 24 گیندوں پر 32، دیودت پڈیکل نے 18 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39، ریان پراگ نے 16 گیندوں پر 19 اور جمی نیشم نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔ روی چندرن اشون نے سات گیندوں پر ناٹ آؤٹ 10 اور ٹرینٹ بولٹ نے نو گیندوں پر ناٹ آؤٹ 17 رن بنا کر راجستھان کو فائٹنگ اسکور تک پہنچایا جو آخر میں فاتح ثابت ہوا ہے۔

179رنز کے ہدف کے تعاقب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات خراب رہی۔ ڈی کاک اور کپتان کے ایل راہل نے ٹیم کی اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم ڈی کاک ایک بار پھر اپنے بلے سے رنز بنانے میں ناکام رہے۔ گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے انہیں اپنی گیند پر شکار بنا کر جیمز کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اس دوران ڈی کاک 8 گیندوں میں صرف 7 رنز بنا سکے۔ ان کے بعد آیوش بداونی کریز پر آئے۔ لیکن بداونی بھی بولٹ کی دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد دیپک ہڈا کریز پر آئے۔

کے ایل راہل بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور پرشدھ کرشنا کے اوور میں جیسوال کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ راہل 19 گیندوں میں 10 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد کرونل پانڈیا کریز پر آئے۔ پاور پلے کے دوران ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنائے۔ چھ اوورز کے بعد، پانڈیا اور ہڈا کے درمیان اچھا تال میل تھا، جس میں دونوں بلے بازوں نے 46 گیندوں میں 65 رنز کی شراکت داری کی۔ بولر آر اشون نے دونوں بلے بازوں کے درمیان شراکت کو توڑنے کا کام کیا۔ اس دوران بٹلر نے ایک شاندار کیچ لیا جس میں پانڈیا نے گیند پر چھکا لگانے کی کوشش کی لیکن بٹلر نے باؤنڈری پر جا کر کیچ لے کر گیند ریان پراگ کی طرف پھینکی جسے پراگ نے کیچ کر کے پانڈیا کو پویلین واپس بھیج دیا۔

کرنال پانڈیا نے 23 گیندوں میں ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد مارکس اسٹونس کریز پر آئے۔ ٹیم کو جیتنے کے لیے 30 گیندوں پر 72 رنز درکار تھے اور اس مشکل اننگز میں ہڈا نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 16 واں اوور چہل نے کیا جس میں ہڈا نے دوسری گیند پر چوکا لگا کر اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن اوور کی چھٹی گیند پر چہل کو پہلی کامیابی ملی۔ چہل نے ہڈا کو اسٹمپ کیا اور ہڈا کی 39 گیندوں پر 59 رنز کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔ ہڈا کے آؤٹ ہونے کے بعد ہولڈر کریز پر آئے۔ بولر میک کوئے کو بھی پہلی کامیابی ملی۔ انہوں نے ہولڈر کو سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ اس کے بعد چمیرا کریز پر آئے اور ٹیم کو 18 گیندوں پر 59 رنز درکار تھے۔

ہڈا اور پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد میچ کا پورا رخ راجستھان کی طرف جھک گیا۔ اس کے ساتھ ہی اوور کی آخری گیند پر میک کوئے نے ایک اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے چمیرا کو صفر پر آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیج دیا۔ ان کے بعد محسن خان کریز پر آئے اور چہل نے راجستھان کی جانب سے 18واں اوور کرایا۔ اس اوور میں بلے بازوں نے 10 رنز بنائے جس میں اسٹونس نے آخری گیند پر چھکا لگا کر اوور کا اختتام کیا۔ ٹیم کو اب 12 گیندوں میں 49 رنز درکار تھے۔

میک کوئے نے ٹیم کے لیے 19واں اوور پھینکا۔ اس اوور میں بلے بازوں نے 15 رنز بنائے۔ اسی وقت، 20 واں اوور پرشدھ کرشنا کے ہاتھ میں تھا اور ٹیم کو اب 6 گیندوں میں 34 رنز درکار تھے۔ اسٹونس نے کرشنا کی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن دوسری گیند پر پراگ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اسٹونس بھی ٹیم کے لیے فاتحانہ اننگز نہ کھیل سکے اور 17 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022: گجرات ٹائٹنز نے چنئی سپر کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی

ان کے بعد اویش خان کریز پر آئے۔ لیکن پرشدھ کرشنا کی شاندار گیند بازی نے ٹیم کو 24 رنز سے فتح دلائی اور لکھنؤ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز ہی بنا سکی۔ اس جیت کے ساتھ ہی راجستھان کی ٹیم 16 پوائنٹس حاصل کرکے آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں لکھنؤ کی ٹیم اس شکست کے ساتھ ایک مقام پھسل کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بولٹ کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.