شاردُل ٹھاکر کی شاندار نصف سنچری، سہواگ کا ریکارڈ ٹوٹا

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 3:31 AM IST

شاردُل ٹھاکر کی شاندار نصف سنچری، سہواگ کا ریکارڈ ٹوٹا

شاردُل ٹھاکر نے 31 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے وریندر سہواگ نے یہ ریکارڈ 2008 میں انگلینڈ کے خلاف 32 گیندوں میں بنایا تھا۔

بھارتی آل راؤنڈر شاردُل ٹھاکر نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 31 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنائی۔

انہوں نے اپنی نصف سنچری 31 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ انہوں نے اولی رابنسن کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

اس اننگز میں شاردُل نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے۔

شاردُل ٹھاکر نے 31 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے پہلے وریندر سہواگ نے یہ ریکارڈ 2008 میں انگلینڈ کے خلاف 32 گیندوں میں بنایا تھا۔ اب شاردُل نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل کپل دیو نے 1982 میں پاکستان کے خلاف بھارت کے لیے ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.