گیل سبکدوشی پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں

author img

By

Published : Feb 28, 2019, 9:13 PM IST

انگلینڈ کے خلاف نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں 162 رنز کی طوفانی اننگز کھیلنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے افسانوی اوپنر کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے اپنی سبکدوشی کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی تصدیق کی ہے۔

گیل نے چوتھے ون ڈے میں 162 رنز کی اننگز میں 14 چھکے لگائے۔ گیل کا ون ڈے کیریئر میں یہ دوسرا بڑا اسکور ہے۔

گیل نے اس سیریز میں اپنی دوسری سنچری لگائی اور اب تک اس سیریز میں تین اننگز میں 115.66 کی اوسط اور 120.6 کے اسٹرائک ریٹ کی بدولت 347 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے بعد کرس گیل نے کہا کہ اگر ان کی فٹ نیس ان کا ساتھ دیتی ہے تو وہ سبکدوشی کے بارے میں دوبارہ غور کر سکتے ہیں اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

یاد رہے گیل ون ڈے کرکٹ میں 10،000 رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

گیل سے پہلے برائن لارا واحد ویسٹ انڈیز کھلاڑی تھے جنہوں نے ون ڈے میں 10،000 رنز بنائے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ قریب 10 دن پہلے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے گیل انگلینڈ کے خلاف اب تک تین اننگز میں دو سنچری اور ایک نصف سنچری بنا چکے ہیں۔

گیل نے کہاکہ 'میرے خیال سے یہ ایک دلچسپ کھیل ہے۔ یہ کرکٹ کا ایک بہترین کھیل ہے۔ میں نے بہت سے ٹوئنٹی -20 میچ کھیلے ہیں اور مجھے لگتا تھا کہ دوبارہ 50 اوور کے کھیل میں واپسی کرنا مشکل ہے۔ لیکن جسم 50 اوور کی شکل میں عادی ہو جاتا ہے۔

دھماکہ خیز بلے باز گیل نے کہاکہ' میں اپنی فٹنس پر کافی کام کر رہا ہوں۔ چیزیں بہت تیزی سے بدلتی ہیں اور مجھے امید ہے کہ چند ماہ میں بہتر بنانے میں کامیاب رہوں گا ۔ ون ڈے میں 10،000 رن بنانا ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ یہ میرے کیریئر کی شاندار کامیابی ہے۔ میں قریب 40 سال کا ہو چکا ہوں لیکن کیا میں ریٹائرمنٹ نہیں لے سکتا۔ دیکھتے ہیں۔ اس بارے میں آرام سے غور کروں گا'۔

Intro:رامبن// ضلح رام بن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک معزور کیمپ (disability camp) کا انعقار کیس کیا گیا جس میں مستحق افراد کو معزور سرٹیفکیٹ اجرا کی گئی ۔کیمپ میں نظرثانی کے لیے تقربنا تین سو سے زاہد معذور افراد کا میڈیکل بورڈ نے چیک اپ کر کے دو سو افراد جو پیدائشی یا سڑک حادثوں میں زندگی جبر کے لئے معذور ہو گئے تھے کو مکمل۔معذوری کی سرٹیفکیٹ اجرا کی گئ جو ان کو ان کو سرکاری نوکری حاصل کرنے ، موٹر وئیکل کیلۓ کالیم اور سماجی بہبود محکمہ سے پینشن حاصل کرنے میں مدت ریگی
۔ disability کمیپ ہر ماہ دو بار لگایا جاتا ہے جس میں ضلح کے دور دراز علاقوں سے معزور افراد شرکت کر ہے سماجی رضاکاروں نے اس قسم کے کیمپ کا انعقاد ضلح کے تصیل صدر مقامات پر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ روز دراز گاؤں کے اہپاج ، معزور افراد اس قائدہ اٹھا سکے


Body: رام بن کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک معزور کیمپ (disability camp) کا انعقار کیس کیا گیا


Conclusion: اس قسم کے کیمپ کا انعقاد ضلح کے تصیل صدر مقامات پر لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ے ۔تاکہ روز دراز گاؤں کے اہپاج ، معزور افراد اس قائدہ اٹھا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.