P.V Sindhu: پی وی سندھو کا یوم پیدائش، کیریئر پرایک نظر

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 1:02 PM IST

Updated : Jul 5, 2021, 1:59 PM IST

پی وی سندھو کی یوم پیدائش پرایک نظر

بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ورلڈ بیڈمنٹن چمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی شٹلر بن گئی ہیں۔

پی وی سندھو نے سن 2009 سے بیڈ منٹن کھیل کی دنیا میں ایک طویل سفر طے کیا ہے، لیکن اپنی محنت سے نہ صرف اپنا نام بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔

ہم آج پی وی سندھو کے بارے میں اس لیے بات کر رہے ہیں کیونکہ آج ان کی 26 ویں سالگرہ ہے۔ پی وی سندھو نے اپنی محنت اور لگن کی بنیاد پر کھیلوں کی دنیا میں کامیابی حاصل کی ہے، وہ آج ملک کی لاکھوں لڑکیوں کے لئے مثال بنی ہوئی ہیں۔ پی وی سندھو کی پیدائش 5 جولائی 1995 کو حیدرآباد میں ہوئی۔

بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو نے جاپان کی نوزومی اوكوہارا کو یک طرفہ مقابلے میں 7_21، 7_21 سے شکست دے کر ورلڈ بیڈمنٹن چمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ سندھو عالمی چمپیئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی بن گئی ہیں۔

P.V Sindhu: پی وی سندھو کا یوم پیدائش، کیریئر پرایک نظر

واضح رہے کہ ورلڈ چمپیئن اور بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے گزشتہ برس ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو اپنی اولمپکس کی تیاری سے لے کر حیدرآباد ہنٹر کے ساتھ طے کئے گئے سفر کے بارے میں بتایا۔

پی وی سندھو سے جب ان کی پسندیدہ پی بی ایل ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'پہلے سیزن میں لکھنؤ (اودھ واریئرس) میں تھی پھر میں دوسری بار چنئی (چنئی سپر اسٹارز) میں اور آخری دو بار میں حیدرآباد کی ٹیم میں ہوں اور میرے لیے حیدرآباد کافی الگ ٹیم تھی کیونکہ یہ میری گھریلو ٹیم کے جیسی ہے اور مجھے کافی خوشی ملتی ہے جب میں گھریلو ٹیم کے لیے کھیلتی ہوں، حیدرآباد سے ہونے کی وجہ سے لوگ بھی یہی چاہتے تھے کہ میں حیدرآباد کی جانب سے ہی کھیلوں۔

وہیں ريو اولمپکس میں کی گئی اپنی جدوجہد کو لے کر سندھو نے کہا کہ 'یہ بات سچ ہے کہ جب میں اولمپکس (ریو) کے لیے گئی تھی تب میں 20 تا 30 دنوں تک اپنے فون سے دور تھی لیکن مجھے برا نہیں لگا کیونکہ مجھے بعد میں چاندی کا تمغہ ملا تو میں اپنی ساری پریشانیاں بھول گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متالی کی ناٹ آؤٹ پاری، بھارتی خاتون ٹیم نے جیتا آخری ون ڈے

ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفیکیشن کے بارے میں سندھو نے کہا کہ 'ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفیکیشن جاری ہیں اور ہمارے لیے ایک ایک ٹورنامنٹ اہم ہے، حالانکہ اولمپک میں تمغے جیتنا آسان نہیں ہوگا لیکن ہر کوئی میڈل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گا'۔

Last Updated :Jul 5, 2021, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.