Oscar 2022: آسکر تقریب میں امریکی ریپر میگن نے پہنی بھارتی ڈیزائنر کی ڈریس

author img

By

Published : Mar 29, 2022, 5:05 PM IST

آسکر تقریب میں امریکی ریپر میگن نے پہنی بھارتی ڈیزائنر کی ڈریس

امریکی ریپر اور نغمہ نگار میگن دی اسٹالین نے اس سال آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا۔ نغمہ نگار نے پہلی بار آسکر تقریب میں حصہ لیا۔ Megan Thee Stallion wearing Gaurav Gupta's gown

امریکی ریپر اور نغمہ نگار میگن دی اسٹالین نے پہلی بار آسکر ایوارڈ میں شرکت کی اور اپنے اس خاص موقع کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر گورو گپتا کے ڈیزائن کردہ گاؤن کا انتخاب کیا۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز میں میگن نیلے رنگ کے گاؤن میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔ Megan Thee Stallion wearing Gaurav Gupta's gown

ریپر نے اس گاؤن کے ساتھ مشہور برانڈ اسٹورٹ ویٹزمن کے سینڈل بھی پہن رکھے تھے۔ ساتھ میں اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کے لیےمیگن نے کان میں نیلے رنگ کی بالیاں پہننے کے ساتھ آنکھوں کا میک اپ بھی کیا تھا۔ اپنے اس خوبصورت لُک کو انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا۔اس سال کی آسکر تقریب میں میگن نے لائیو پرفارمنس بھی دی۔ Megan wearing Indian designer Gaurav Gupta's gown at Oscar

گورو، ایک مشہور بھارتی ڈیزائنر ہیں۔ حال ہی میں ان کے ذریعہ ڈیزائن کردہ لباس کو خوب سرہانا مل رہی ہے۔ کیونکہ میگن کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے سے پہلے گورو نے مشہور ہالی ووڈ گلورکارہ اور ریپر کارڈی بی کے ایک میوزک ویڈو کے لیے ایک لباس بھی ڈیزائن کیا تھا، جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ 94ویں اکیڈمی ایوارڈز ہالی ووڈ کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوا اور تقریب کی میزبانی ریجینا ہال، ایمی شومر اور وانڈا سائکس نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.