WhatsApp is Getting Emoji Reactions: اب واٹس ایپ چیٹ ایموجی کے ساتھ 'ری ایکٹ' کریں، فائل شیئرنگ کا سائز بھی بڑھا

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 9:27 AM IST

واٹس ایپ چیٹ

واٹس ایپ نے اپنی چیٹس میں ایموجی ری ایکشنز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی کمپنی نے 2 گیگا بائٹس تک کی فائلوں کو سپورٹ کرنے کے لیے فائل شیئرنگ میں بھی اضافہ کیا ہے، تاکہ لوگ آسانی سے مختلف پروجیکٹس میں تعاون کر سکیں۔ WhatsApp to Bring Emojis in Chats, Allow 32 People in Group Voice Call

میٹا کی ملکیت والی ایپ واٹس ایپ نے اپنی چیٹس میں ایموجی ری ایکشنز شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ اب 32 تک افراد گروپ وائس کال میں حصہ لے سکیں گے اور فائل شیئرنگ کا سائز 100 ایم بی سے بڑھا کر 2 جی بی کر دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ پہلے تو صارفین کو چھ اہم ایموجیز کے ساتھ رد عمل ظاہر کرنے کی اجازت دے گا، لیکن آگے بڑھتے ہوئے مزید نئے ایموجیز شامل کرے گا تاکہ لوگ نئے پیغامات کے ساتھ چیٹس میں تیزی سے اور پرجوش طریقے سے اپنی رائے شیئر کر سکیں۔WhatsApp to Bring Emojis in Chats, Allow 32 People in Group Voice Call

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے جمعرات کو دیر گئے ایک ٹویٹ میں کہا، "ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ری ایکٹ تمام سکن ٹونز اور ایموجیز کے ساتھ واٹس ایپ پر آ رہا ہے۔" کمپنی نے 2 گیگا بائٹس تک فائلوں کو سپورٹ کرنے کے لیے فائل شیئرنگ کو بھی بڑھایا ہے تاکہ لوگ آسانی سے مختلف پروجیکٹس میں تعاون کر سکیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم 32 لوگوں تک کے لیے ون ٹیپ وائس کالنگ متعارف کرائیں گے، جو بالکل نئے ڈیزائن کے ساتھ ہوگی۔'

فی الحال آٹھ افراد تک ایک گروپ وائس کال پر بات کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ گروپ ایڈمن ہر کسی کے چیٹ سے غلط یا پریشان کن پیغامات کو بھی ہٹا سکیں گے۔ کیتھ کارٹ نے کہا، 'ہم ایک وقت میں 2 جی بی تک بڑی فائل شیئرنگ اور 32 افراد کی گروپ کانفرنس کالز کو بھی سپورٹ کریں گے، جسے آپ صرف ایک ٹیپ سے شروع کر سکتے ہیں۔' واٹس ایپ میں یہ نیا فیچر آنے والے ہفتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.