Mars 2022 :ناسا کے پرسیورنس روور نے مریخ کے لیے اپنا مشن شروع کیا

author img

By

Published : May 18, 2022, 7:47 AM IST

ناسا

ناسا کے سینئر سائنسدان کیٹی اسٹیک مورگن نے کہا کہ جیزیرو کریٹر کے نزدیک ڈیلٹا میں زندگی کے شواہد تلاش کرنا اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان چٹانوں میں ہمیں یہاں زندگی کے شواہد مل سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہم مریخ پر موسم اور وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی پتہ کر سکتے ہیں۔Mars 2022 Perseverance Rover

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا پرسیورینس روور جس کریٹر میں لینڈ کیا تھا، وہاں سے آج نزدیک ہی ایک خشک جھیل کی طرف بڑھے گا۔

بی بی سی کے مطابق چھ پہیوں والا روور ڈیلٹا کے علاقے میں اپنے راستے میں ہر بار رک رک کر چٹانوں کا مشاہدہ کرے گا، جس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ آیا مریخ پر کبھی زندگی کا وجود تھا یا نہیں۔Mars 2022 Perseverance Rover

ڈیلٹا سے واپس آتے وقت روور اپنے ساتھ کچھ چٹانیں لائے گا تاکہ بعد میں جانچ کے دوران نمونے حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

ناسا کے سینئر سائنسدان کیٹی اسٹیک مورگن نے کہا کہ جیزیرو کریٹر کے نزدیک ڈیلٹا میں زندگی کے شواہد تلاش کرنا اہم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان چٹانوں میں ہمیں یہاں زندگی کے شواہد مل سکتے ہیں اور ساتھ ہی ہم مریخ پر موسم اور وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی پتہ کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 18 فروری کو ناسا کے پرسیورنس روور کو مریخ کے 45 کلومیٹر چوڑے جیزیرو کریٹر کے اندر اتارا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ناسا نے چاند پر جانے والے خلابازوں کے گروپ کا اعلان کیا

ناسا نے کہا کہ روور کا بنیادی کام وہاں زندگی کی علامات کا پتہ لگانا اور اپنے ساتھ چٹانوں اور مٹی کے نمونے لانا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.