Celebrating 200 Years of Urdu Journalism: اردو صحافت کے دوسو سال مکمل، حیدرآباد میں پروگرام

author img

By

Published : Mar 25, 2022, 9:19 AM IST

پروگرام

بزمِ صدف انٹر نیشنل کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے تقریب ایوارڈکی تفصیل بتاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ بزمِ صدف بین الاقوامی ایوارڈ(2019)پروفیسر مظفر حنفی کی خدمت میں پیش کیا جانا تھا مگر وہ اعلان کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اِس دوران وبائی صورتِ حال کے سبب 2020 اور2021 میں کسی عالمی تقریب کے انعقاد کی گنجائش نہیں تھی۔اِس لیے یہ مشترکہ ایوارڈ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ2020 کے لیے معروف ناول نگار پروفیسر غضنفر کو بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔بزمِ صدف نئی نسل ایوارڈ (2019)کے لیے ڈاکٹر ثروت زہرا (دوبئی)اور 2020 کے لیے پروفیسر ابو بکر عباد کو اِس موقعے سے ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔اردو زبان کی عمومی خدمات کے لیے محمد صبیح بخاری ایوارڈ برائے(2019) پروفیسر محمد محمود الاسلام(بنگلا دیش) کو اور2020 کے لیے اجے سحاب(چھتیس گڑھ) کو منتخب کیا گیا ہے۔پروفیسر قادری نے بتایا کہ2021 سے بزمِ صدف نے تین نئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر راہی فدائی(بنگلور) کو پروفیسر ناز قادری ایوارڈ برائے نعت گوئی، سہیل انجم(دہلی) کو اشرف قادری ایوارڈ برائے تاریخ نویسی اور حقانی القاسمی(دہلی) کوضیاء الدین احمد شاہد جمال ایوارڈ برائے ادبی صحافت اِس موقعے سے پیش کیے جا رہے ہیں۔200 years of Urdu journalism

اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ مکمل ہونے کے موقع پر جشن صحافت کے سلسلے میں حیدرآباد کے انتخاب کے بارے میں بتاتے ہوئے بزم صدف انٹرنیشنل کے چیرمین شہاب الدین احمد نے کہاکہ اردو کے پہلے گھر یعنی شہرِ محمد قلی قطب شاہ، حیدر آباد سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی تھی۔ یہ بات انہوں نے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے شہرِ حیدر آباد میں اِس تقریب کے انقعاد کو ایک دیرینہ خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ کے وزیرِ داخلہ محمود علی پروگرام کے مہمانِ خصوصی ہوں گے اور افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش (برطانیہ) کریں گے۔مہمانِ اعزازی کے طور پر محترمہ۔ایم ویجو لتھا(پرنسپل)، عظیم عباس (قطر)، ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ نعمان(سابق صدر نشیں،آندھرا اردو اکادمی)، مسعود حساس(کویت) اور محترمہ رفعت جہاں (قطر) شامل ہوں گے۔200 years of Urdu journalism


بزمِ صدف انٹر نیشنل کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے تقریب ایوارڈکی تفصیل بتاتے ہوئے یہ واضح کیا کہ بزمِ صدف بین الاقوامی ایوارڈ(2019)پروفیسر مظفر حنفی کی خدمت میں پیش کیا جانا تھا مگر وہ اعلان کے بعد اللہ کو پیارے ہو گئے۔ اِس دوران وبائی صورتِ حال کے سبب 2020 اور2021 میں کسی عالمی تقریب کے انعقاد کی گنجائش نہیں تھی۔اِس لیے یہ مشترکہ ایوارڈ تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔انھوں نے بتایا کہ2020 کے لیے معروف ناول نگار پروفیسر غضنفر کو بین الاقوامی ایوارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔بزمِ صدف نئی نسل ایوارڈ (2019)کے لیے ڈاکٹر ثروت زہرا (دوبئی)اور 2020 کے لیے پروفیسر ابو بکر عباد کو اِس موقعے سے ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔اردو زبان کی عمومی خدمات کے لیے محمد صبیح بخاری ایوارڈ برائے(2019) پروفیسر محمد محمود الاسلام(بنگلا دیش) کو اور2020 کے لیے اجے سحاب(چھتیس گڑھ) کو منتخب کیا گیا ہے۔پروفیسر قادری نے بتایا کہ2021 سے بزمِ صدف نے تین نئے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔ڈاکٹر راہی فدائی(بنگلور) کو پروفیسر ناز قادری ایوارڈ برائے نعت گوئی، سہیل انجم(دہلی) کو اشرف قادری ایوارڈ برائے تاریخ نویسی اور حقانی القاسمی(دہلی) کوضیاء الدین احمد شاہد جمال ایوارڈ برائے ادبی صحافت اِس موقعے سے پیش کیے جا رہے ہیں۔

بزمِ صدف کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے بتایا کہ بزمِ صدف اپنی دیرینہ روایات کے بہترین سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے،اِس ایوارڈ تقریب میں اپنی تازہ ترین مطبوعات کا اجرا بھی کر رہی ہے۔اُنھوں نے بتایا کہ ’صحافت: دو صدی کا احتساب‘ عنوان سے بزمِ صدف نے ایک ضخیم کتاب کی اشاعت کی ہے جس میں اردو صحافت کی دو صد سالہ تاریخ سمٹ کر آگئی ہے۔صفدر امام قادری، راج دیو کمار اور محمد مرشد صاحبان کی مرتَب کردہ752 صفحات کی اِس کتا ب میں مشاہیر نقادوں اور محققین کے 70 مضامین شامل ہیں۔اِس موقع پر بزم صدف نے ممتاز محقق ڈاکڑ محمد ذاکر حسین کی بہت جاں فشانی کے ساتھ تیار کردہ ’صحافت(کتابیات)‘ شائع کی ہے۔

بزمِ صدف کے انعام یافتگان کی تازہ کتابیں بھی اجرا کے لیے منتخب کی گئی ہیں۔ سہیل انجم کی کتاب’جدید اردو صحافت کا معمار: قومی آواز‘ جشن صحافت کے سلسلے سے شایع ہوئی ہے، اِس کا بھی اِس موقعے سے اجرا کیا جائے گا۔پروفیسر محمد محمود الاسلام کا پہلا شعری مجموعہ’پیاسا مَن‘ بزمِ صدف نے شایع کیا ہے، اِس کا بھی اجرا کیا جائے گا۔بزمِ صدف 2020کے بین الا قوامی ایوارڈ یافتہ فن کار پروفیسرغضنفر کے ناولوں کی کلیات ’آبیاژہ‘،خود نوشت’دیکھ لی دنیا ہم نے‘ اور مثنوی ’قمر نامہ‘ کا اِس موقعے سے اہتمام کے ساتھ اجرا کیا جائے گا۔ان کتابوں کے ساتھ ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی کی سی ڈی ’گلہائے عقیدت‘ کا بھی اِس خاص موقعے سے اجرا کیا جائے گا۔

ایورڈ تقریب کے بعد پرو فیسر ظفر امام کی صدارت اور ڈاکٹر ندیم ظفر جیلانی دانش کی نظامت میں عالمی مشاعرے کا انقعاد کیا جائے گا۔اِس مشاعرے میں پرویز مظفر(برطانیہ)، پروفیسر محمد محمود الا سلام (بنگلا دیش)، مسعود حساس(کویت)، محترمہ امرینہ قیصر(سعودی عرب) راقم اعظمی (قطر)وغیرہ ممالکِ غیر سے بہ حیثیتِ شاعر شریک ہوں گے۔دیگر مہمان شعرا میں ڈاکٹر راہی فدائی(بنگلور)، پروفیسر غضنفر(علی گڑھ)، پروفیسر ابو بکر عباد(دہلی)،جناب اجے سحاب(چھتیس گڑھ)، جناب محمد طیب نعمانی(کولکاتا)، ڈاکٹر تسلیم عارف(رانچی)، کے ساتھ ڈاکٹررؤف خیر، جناب محمود شاہد، جناب م۔ق سلیم، جناب رشید الدین رشید، ڈاکڑ محمد زاہد الحق اور محترمہ رفیعہ نوشین شریکِ مشاعرہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:Urdu Journalism: اردو صحافت کے دو سوسال، 'تمام محبان اردو کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد'

بزمِ صدف کے منتظمین نے واضح کیا کہ ایوارڈ تقریب کے اگلے دن27مارچ کو ’اردو صحافت کی دو صدی: عظیم وراثت اور عصرِ حاضر کے تقاضے‘ عنوان سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر نبیرہئ عزت مآب نظامِ ہفتم جناب نواب میر نجف علی خاں شریکِ بزم ہوں گے۔ سیمینار کی دو نششتیں رکھی گئی ہیں جن میں ملک کے سربرآوردہ محققین، ناقدین، صحافی اور صحافت کے محققین شریک ہوں گے۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.