India's 75th Independence Day: امریکی گلوکارہ بھارت کے 75ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مدعو

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 4:00 PM IST

US singer Mary Millben

افریقی نژاد امریکی گلوکارہ میری ملبین Mary Millben، جنہوں نے 'اوم جئے جگدیش ہرے' اور 'جن گن من' پر اپنے بہتر پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کیا تھا، بھارت کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔ India's 75th Independence Day

انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کی دعوت پر بھارت آنے سے پہلے افریقی نژاد امریکی گلوکارہ میری ملبین Mary Millben نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، جنہوں نے 1959 میں بھارت کا دورہ کیا تھا، مجھے بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے ثقافتی سفیر کے طور پر ریاستہائے متحدہ کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ بیان کے مطابق 40 سالہ میری ملبین پہلی امریکی گلوکارہ ہیں جنہیں آئی سی سی آر نے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے بھارت مدعو کیا ہے اور وہ امریکہ کی نمائندگی کرنے والی سرکاری مہمان ہوں گی۔India's 75th Independence Day

ملبین نے کہا کہ میں آخر کار اس قیمتی وطن کا تجربہ کرنے، دنیا بھر میں بھارتی کمیونٹیز کے ساتھ اپنے بامعنی تعلقات کا جشن منانے اور بھارت کی آزادی کے اس اہم جشن کے دوران امریکہ اور بھارت کے درمیان اہم جمہوری اتحاد کو اجاگر کرنے پر بہت خوش ہوں۔ افریقی امریکن گلوکارہ میری ملبین نے مزید کہا کہ جب میں بھارت کے اپنے پہلے سفر کی تیاری کر رہی ہوں، تو میرے دل کے جذبات ڈاکٹر کنگ کے الفاظ کی بازگشت کررہے ہیں، کہ دوسرے ممالک میں، میں ایک سیاح کے طور پر جا سکتی ہوں، لیکن بھارت میں، میں ایک عقیدت مند کے طور پر آتی ہوں۔ ملبین اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران دہلی کے علاوہ لکھنؤ جانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Indo US Military Exercise: بھارت اور امریکی افواج ایل اے سی کے قریب مشق کریں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.