Jet Crashed in South Korea: جنوبی کوریا میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 12:56 PM IST

جنوبی کوریا میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار

جنوبی کوریا فضائیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف ۔4 ای لڑاکا طیارہ بحیرہ اصفر کے اوپر سیکیورٹی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم طیارے میں سوار فضائیہ کے دونوں پائلٹ بچ گئے۔ Jet Crashed in South Korea

سیول: فضائیہ کا ایک ایف 4 ای لڑاکا طیارہ جمعہ کو جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہو گیا، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ فضائیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف ۔4 ای لڑاکا طیارہ بحیرہ اصفر کے اوپر سیکیورٹی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم طیارے میں سوار فضائیہ کے دونوں پائلٹ بچ گئے۔ South Korean F-4E fighter Jet Crashes

یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق حادثہ رات 12.20 بجے پیش آیا۔ ایجنسی نے مسلح خدمات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جیٹ طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ سیول سے 35 کلومیٹر جنوب میں واقع سوون میں اپنے اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ فی الحال شہری ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایئر فورس نے واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: jet crash in Dominican Republic: ڈومینیکن ریپبلک میں نجی طیارہ گر کر تباہ، نو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.