Sidharth and Kiara Advani Relationship: کیا سدھارتھ اور کیارا اب بھی ساتھ ہیں، دیکھیں ویڈیو

author img

By

Published : May 20, 2022, 2:06 PM IST

کیا سدھارتھ اور کیارا اب بھی ساتھ ہیں، دیکھیں ویڈیو

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی ایک ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے ان کے درمیان رشتے کی حقیقت کے بارے میں واضح ہو رہا ہے۔ Sidharth and Kiara Advani Relationship

حیدرآباد: کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی جوڑی سے سجی فلم 'بھول بھولیا -2' کی اسکریننگ حال ہی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ٹی وی اور ہندی سنیما کے کئی ستارے پہنچے تھے۔ کیارا اڈوانی کے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا نے بھی 'بھول بھولیا-2' کی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس دوران سدھارتھ-کیارا کے درمیان کچھ ایسا واقعہ پیش آیا، جو دیکھنے لائق ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیارا اور سدھارتھ کے رشتے کی حقیقت کے بارے میں معلوم ہوجائے گا۔ Sidharth and Kiara Advani Relationship

'بھول بھولیا-2' کی اسکریننگ سے جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے دیکھنے کے بعد سب کی الجھن دور ہو جائے گی۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ سدھارتھ کیارا کا بریک اپ ہو گیا ہے اور دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ لیکن اب ذرا اس ویڈیو کو دیکھیں...جسے دیکھنے کے بعد کچھ کہنے اور سننے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ساتھ ہی وہ افواہوں سے بھی پردہ فاش ہوجائے گا جو اس جوڑے کی علیحدگی کے بارے میں تھی۔

سدھارتھ اور کیارا نے اس وقت بھی ان افواہوں کی تردید کر دی تھی جب دونوں نے ایک ساتھ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی عید پارٹی میں شرکت کی تھی اور اب اب 'بھول بھولیا 2' کی اسکریننگ کی یہ ویڈیو ان تمام افواہوں کو دھواں کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس ویڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ کیارا-سدھارتھ کس قدر کھل کر ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان محبت نظر آرہا ہے۔ کیارا کا سدھارتھ کی طرف جھکاؤ بتا رہا ہے کہ یہ بالی ووڈ کی دوسری نئی مقبول جوڑی بننے جارہی ہے۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنی مہندی تقریب کی تصاویر شیئر کی

واضح رہے کہ فلم 'بھول بھولیا-2' آج یعنی 20 مئی کو ریلیز ہوگئی ہے۔ یہ ایک ہارر کامیڈی فلم ہے، جس میں کیارا نے منجولکا کا کردار ادا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.