Richa Chadha and Ali Fazal Wedding ریچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 3:49 PM IST

ریچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تصدیق کر دی

ریچا چڈھا اور علی فضل کی شادی دو بار ملتوی ہونے کے بعد بالآخر ہونے جارہی ہے۔ ریچا اپنے بوائے فرینڈ علی فضل کے ساتھ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے کے فیصلے پر بہت پرجوش ہیں۔ جمعرات کی رات ریچا نے سوشل میڈیا پر بے حد پیارے طریقے سے علی کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کی۔Richa Chadha and Ali Fazal Wedding

ممبئی (مہاراشٹر):ریچا چڈھا اور علی فضل بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔ ریچا نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور اداکار علی فضل اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ اصل میں دونوں کی شادی اپریل 2020 میں ہونے والی تھی، لیکن کووڈ کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کو دو بار ملتوی کیا گیا۔Richa Chadha and Ali Fazal Wedding

ٹویٹر پر ریچا چڈھا نے علی فضل کے ساتھ شادی کی تصدیق کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کہا گیا ہے'نئی زندگی ، لوڈنگ'۔ اس کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ' اکتوبر کا انتظار نہیں کرسکتی'۔

جیسے ہی ریچا نے اس پوسٹ کو شیئر کیا، مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' آپ دونوں کو بہت سارا پیار، میرے پسندیدہ لوگ۔ میری دعا ہے کہ آپ پوری زندگی ہنستے مسکراتے ہوئے خوشی سے گزاریں'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'مبارک ہو۔۔ آپ دونوں کو دولہا اور دلہن کے جوڑے میں دیکھنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا'۔

جوڑے کی شادی کی تقریبات دہلی اور ممبئی میں منعقد ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔اکتوبر کے وسط میں دہلی جم خانہ کلب میں شادی کے بعد دہلی میں ایک خصوصی پارٹی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ریچا اور علی اصل میں اپریل 2020 میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن کووڈ پابندیوں کی وجہ سے شادی کو دو بار ملتوی کیا گیا۔

ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2012 میں فلم فُکرے کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں جلد ہی فکرے فرنچائز کی تیسری قسط میں ایک بار پھر اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:ریچا چڈھا کووڈ کے تناؤ کو دور کرنے کے لیے مراقبہ کرتی ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.