Pankaj Udhas Birthday: پنکج ادھاس نے غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی

author img

By

Published : May 17, 2022, 6:58 PM IST

Pankaj Udhas Birthday: پنکج ادھاس نے غزل گائیکی کو نئی جہت عطا کی

موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار Ghazal Singer Pankaj Udhas ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں۔ Pankaj Udhas Birthday

موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار Veteran Ghazal Singer Pankaj Udhas ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں۔ پنکج کی پیدائش 17 مئی 1951 کو گجرات کے راجکوٹ کے قریب جیت پور میں ایک زمیندار گجراتی خاندان میں ہوئی۔ ان کے بڑے بھائی منهر ادھاس معروف گلوکار ہیں۔ گھر میں موسیقی کا ماحول تھا لہذا پنكج کی دلچسپی بھی موسیقی کی جانب ہو گئی۔ Pankaj Udhas Birthday

یہ بھی پڑھیں: پنکج ادھاس کی غزلیں داس دلوں کو ڈھارس دیتی ہیں

محض سات برس کی عمر سے ہی پنکج گانا گانے لگے۔ ان کے اس شوق کو ان کے بڑے بھائی منهر نے پہچان لیا اور اس راہ پر چلنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ منهر اکثر موسیقی سے منسلک پروگرام میں حصہ لیا کرتے تھے۔ انہوں نے پنکج کو بھی اپنے ساتھ شامل کر لیا۔ ایک بار پنكج کو ایک پروگرام میں حصہ لینے کا موقع ملا جہاں انہوں نے 'اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی' گیت گایا۔ اس گیت کو سن کر سامعین بہت متاثر ہوئے۔ ان میں سے ایک نے پنکج کو خوش ہوکر 51 روپے بھی دیئے۔ اسی دوران پنکج راجکوٹ کی موسیقی تھیئٹر اکیڈمی سے وابستہ ہو گئے اور طبلہ نوازی سیکھنے لگے۔ Pankaj Udhas Birthday

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.