Gauri Khan Dating Advice for Suhana Khan: کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں گوری خان کا بیٹی سہانا کو مشورہ

author img

By

Published : Sep 19, 2022, 12:40 PM IST

کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں گوری خان کا بیٹی سہانا کو مشورہ

کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں گوری خان اپنی بیٹی سہانا خان کو ڈیٹنگ کے مشورے دیتی ہوئی نظر آئیں گی۔ کافی ود کرن کے اس ایپی سوڈ میں فیبیولس لائفس آف بالی ووڈ وائفس کی مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی نظر آنے والی ہیں۔Gauri Khan dating advice for Suhana Khan

حیدرآباد (تلنگانہ): سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں نظر آئیں گی۔ وہیں گوری کے ساتھ ان کی دوست مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی شو میں کرن کے ساتھ بات چیت کرتی ہوئی نظر آنے والی ہیں۔ کافی ود کرن کے اس آئندہ ایپی سوڈ کے پرومو میں شاہ رخ خان کی بیوی کی چھوٹی سی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔Gauri Khan dating advice for Suhana Khan

کافی ود کرن 7 کے اس پرومو میں گوری ایک منی اسکرٹ اور بلیزر سیٹ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن گوری سے پوچھتے ہیں کہ ' ایک مشورہ جو آپ سہانا کو ڈیٹنگ کے بارے میں دیا تھا'۔ جس کا جواب دیتے ہوئے گوری نے کہا کہ ' کبھی بھی دو لڑکوں کو ایک ساتھ ڈیٹ نہیں کرنا'۔ ا

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس ایپی سوڈ میں گوری خان اپنے سپراسٹار شوہر شاہ رخ خان کو بھی فون کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اور گوری کی بیٹی سہانا زویا اختر کی فلم 'دی آرچیز' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Koffee With Karan 7: کافی ود کرن کے آئندہ ایپی سوڈ میں انیل کپور اور ورون دھون کی جوڑی نے خوب مزے کیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.