عامر خان کی حالیہ ریلیز فلم لال سنگھ چڈھا کو آسکر اکیڈمی کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ اکیڈمی کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز نے ہفتہ کو فاریسٹ گمپ اور لال سنگھ چڈھا کا ایک ویڈیو کولاج شیئر کیا ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا صارفین اکیڈمی کے اس قدم سے ناخوش ہیں اور وہ اکیڈمی پر عامر خان کی فلم کے لیے پی آر ایجنسی کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔Laal Singh Chaddha Featured On Oscars Official Pageحیدرآباد تلنگانہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے لال سنگھ چڈھا، جو ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کی آفیشل ہندی ریمیک ہے، کو سوشل میڈیا پر اکیڈمی آسکر کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔ اکیڈمی کے آفیشل ہینڈلز نے ہفتہ کو فاریسٹ گمپ اور لال سنگھ چڈھا کا ایک ویڈیو کولاج شیئر کیا ہے۔ دی اکیڈمی کے اس قدم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے، وہیں کچھ صارفین نے دی اکیڈمی پر عامر خان کی فلم کے لیے پی آر ایجنسی کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔Laal Singh Chaddha Featured On Oscars Official Page اکیڈمی نے سوشل میڈیا پر ایک شاندار ویڈیو شیئر کر بتایا ہے کہ کس طرح آسکر جیتنے والی فلم کو بھارتی نظریہ سے بنایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دی اکیڈمی نے لکھا ہے کہ رابرٹ زیمیکس اور ایرک روتھ نے ایک ایسے شخص کی کہانی بتائی جو اپنے سادہ اور مہربان انداز سے دنیا کو بدل دیتا ہے۔ اس فلم کا ہندی ریمیک ادویت چندن اور اتل کلکرنی نے لال سنگھ چڈھا کے نام سے بنائی ہے، جس میں ٹام ہینکس کے مقبول کردار کو عامر خان نے ادا کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by The Academy theacademy واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا کو فلم کے بائیکاٹ مہم کے درمیان ریلیز کیا گیا ہے۔ وہیں اس دوران اکیڈمی کے اس پوسٹ کے سامنے آنا فلم کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ انسٹاگرام پر جہاں اس پوسٹ کو 33 ہزار لائیک ملے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے اکیڈمی کی تنقید کی ہے۔ باکس آفس پر فلم کی کمائی کے بارے میں بات کریں تو خان کی فلم لال سنگھ چڈھا نے بھارت میں ریلیز کے پہلے دن 12 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے جب کہ دوسرے دن اس نے 726 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں کرینہ کپور خان اور مونا سنگھ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔فلم کا باکس آفس پر اکشے کمار کی رکشا بندھن سے مقابلہ ہے، جس نے پہلے دن 820 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ مزید پڑھیںLaal Singh Chaddha Box office day 1 رکشا بندھن کے مقابلے لال سنگھ چڈھا کی کمائی بہتر