Gauri Khan's Show: گوری خان اداکارہ جیکلین کے ساتھ شو لانے والی

author img

By

Published : May 20, 2022, 2:58 PM IST

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک نیا شو لے کر آرہی ہیں۔ گوری خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہیں۔ Gauri Khan's Show

حیدرآباد: بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان طویل عرصے کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ وہ اپنی آئندہ فلموں پٹھان اور ڈنکی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ اس دوران شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ گوری خان کی ان تصویروں سے لگتا ہے کہ وہ ایک نیا شو لانے والی ہیں۔ جانئے پوری خبر کیا ہے۔ Gauri Khan and Jacqueline Fernandez

دراصل، جمعہ (20 مئی) کو گوری خان نے سوشل میڈیا پر دو خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کھڑی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں جیکولین گرے رنگ کے لباس میں نظر آ رہی ہیں، جب کہ گوری خان نے نیلے ڈینم کے ساتھ سفید ٹی شرٹ پر سرخ بلیزر پہنا ہوا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گوری خان نے لکھا ہے، 'لائٹ..کیمرہ..ایکشن..!سپر فن اور انرجی کے ساتھ ایک نئے انٹیریئر ڈیزائن شو کے لیے'۔ گوری اور جیکولین نے شو کے لیے یہ فوٹو سیشن کرایا ہے۔

گوری خان اداکارہ جیکلین کے ساتھ شو لانے والی ہیں
گوری خان اداکارہ جیکلین کے ساتھ شو لانے والی ہیں

گوری کی اس پوسٹ کو ان کے دوستوں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے پسند کیا ہے۔ اب گوری خان کا یہ پوسٹ کس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہے یہ تو وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔ لیکن لگتا ہے کہ اب گوری خان بھی کیمرے کے سامنے اپنے انٹیریئر ڈیزائننگ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ گوری خان ایک مشہور انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔ انہوں نے کرن جوہر سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں کے لیے انٹیریئر ڈیزائن کیا ہے۔

گوری خان اداکارہ جیکلین کے ساتھ شو لانے والی ہیں
گوری خان اداکارہ جیکلین کے ساتھ شو لانے والی ہیں

مزید پڑھیں: Sidharth and Kiara Advani Relationship: کیا سدھارتھ اور کیارا اب بھی ساتھ ہیں، دیکھیں ویڈیو

شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ ان دنوں فلم ڈنکی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ راجکمار ہیرانی اس فلم کی ہدایتکاری کر رہے ہیں۔ سینما میں یہ پہلا موقع ہے جب تھری ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی بلاک بسٹر فلمیں کرنے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔ ڈنکی فلم ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس میں شاہ رخ ایک سردار کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.