Dehati Disco Promotion in Delhi: گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے

author img

By

Published : May 20, 2022, 5:40 PM IST

گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے

بالی ووڈ کوریوگرافر گنیش اچاریہ 'دیہاتی ڈیسکو' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنیش اچاریہ نے کہا کہ ٫دیہاتی، کا مطلب سب کے لیے گاؤں ہے، لیکن میرے لیے 'دیہ' یعنی جسم ہے اور 'تی' روح ہے۔ ٫دیہاتی، کا مطلب ہے کہ ہماری ثقافت دیسی ہے جب کہ ڈیسکو مغربی ثقافت ہے۔ Dehati Disco Promotion in Delhi

حال ہی میں بالی ووڈ کوریوگرافر گنیش اچاریہ اور سپر ڈانسر چیپٹر 3 فیم سکشم شرما فلم 'دیہاتی ڈیسکو' کی تشہیر کے لیے دہلی پہنچے۔ 27 مئی 2022 کو ریلیز ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار، دیہاتی ڈیسکو ایک ڈانس ایکشن ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری منوج شرما نے کی ہے اور اسے ون انٹرٹینمنٹ فلم پروڈکشن کے تحت کمل کشور مشرا نے پروڈیوس کیا ہے۔ Dehati Disco Promotion in Delhi

گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے
گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنیش اچاریہ نے کہا کہ ٫دیہاتی، کا مطلب سب کے لیے گاؤں ہے، لیکن یہ میرے لیے 'دیہ' یعنی جسم ہے اور 'تی' روح ہے۔ ٫دیہاتی، کا مطلب ہے کہ ہماری ثقافت دیسی ہے جب کہ ڈیسکو مغربی ثقافت ہے۔ لہٰذا، یہ فلم دو ثقافتوں کے درمیان تصادم کی عکاسی کرتی ہے اور یہ ہماری ہندوستانی ثقافت سے میری محبت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے

سپر ڈانسر چیپٹر 3 فیم سکشم شرما نے کہا 'میں نے گنیش صاحب سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وہ ایک لیجنڈ ہیں۔ میں شروع میں بہت نروس تھا۔ انہوں نے مجھے سکھایا کہ ہمیشہ بیٹس پر ڈانس کرنا ضروری نہیں ہوتا بلکہ نرم انداز میں پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ سب کو میری کارکردگی (پرفارمینس) پسند آئے گی۔

گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے
گنیش آچاریہ اپنی فلم دیہاتی ڈیسکو کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.