Prakash Mehra's Death Anniversary: بالی ووڈ کو سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار پرکاش مہرہ

author img

By

Published : May 17, 2022, 7:07 PM IST

Prakash Mehra's Death Anniversary

13 جولائی 1939 کو اترپردیش کے بجنور میں پیدا ہوئے پرکاش مہرا اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اداکار بننا چاہتے تھے۔ 60 کی دہائی میں اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آ گئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اجالا اور پروفیسر جیسی فلموں سے کیا۔ فلم کے ذریعے ناظرین کو مسحور کرنے والے پرکاش مہرا 17 مئی 2009 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ Famous Bollywood Director Prakash Mehra۔

ممبئی: بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار پرکاش مہرا نے 1973 میں ریلیز اپنی سپر ہٹ فلم ’زنجیر‘ میں امیتابھ بچن کو ایک روپیہ سائننگ اماؤنٹ دیا تھا۔ اس فلم سے امیتابھ بچن اینگری ینگ مین اور سپر اسٹار بن کر ابھرے۔ 13 جولائی 1939 کو اترپردیش کے بجنور میں پیدا ہوئے پرکاش مہرہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اداکار بننا چاہتے تھے۔ ساٹھ کی دہائی میں اپنے اسی خواب کو پورا کرنے کے لئے وہ ممبئی آ گئے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم اجالا اور پروفیسر جیسی فلموں سے کیا Prakash Mehra, the director who gave super hit movies to Bollywood۔

سال 1968 میں آئی فلم حسینہ مان جائے گی بطور ہدایتکار پرکاش مہرہ کی پہلی فلم تھی۔اس فلم میں ششی کپور نے دوہرا کردار ادا کیا تھا۔ 1973 میں فلم زنجیر نہ صرف پرکاش مہرا کےلئے بلکہ امیتابھ بچن کے کیریئر کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوئی۔ بتایا جاتا ہے دھرمیندر اور پران کے کہنے پرپرکاش مہرا نے امیتابھ کوزنجیر میں کام کرنے کا موقع دیا تھا اور اس کے لئے سائننگ اماؤنٹ ایک روپیہ دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے ممبئی میں جدوجہد کے دنوں میں انہیں اپنی زندگی گزارنے کے لیے صرف پچاس روپے میں نغمہ نگار بھرت بیاس کو ' تم گگن کے چندرما ہو، میں دھرا کی دھول ہوں' نغمہ فروخت کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں 22 فلموں کی ہدایت کاری اور 10 فلموں کی تخلیق کا کام کیا تھا۔ سنہ 2001 میں آئی فلم 'مجھے میری بیوی سے بچاؤ' ان کے فلمی کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوئی اور یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

زنجیر کی کامیابی کے بعد امیتابھ اورپرکاش مہرا کی سپر ہٹ فلموں کادور طویل وقت تک چلا۔ اس دوران لاوارث، مقدر کا سکندر، نمک حلال، شرابی، ہیرا پھیری جیسی کئی فلموں نے باکس آفس پر کامیابی کے پرچم لہرائے۔

پرکاش مہرا اپنی زندگی کے آخری لمحات میں امیتابھ کو لے کر 'گالی' نامی ایک فلم بنانا چاہتے تھے لیکن ان کا یہ خواب ادھورا ہی رہ گیا اور اپنی فلم کے ذریعے ناظرین کو مسحور کرنے والے پرکاش مہرا 17 مئی 2009 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.