ادھمپور میں وائی ایس ایس کپ 2021 کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 1:48 PM IST

یس کپ 2021 کا افتتاح

سہ روزہ وائی ایس ائی کپ 2021 (یس کپ) کے تحت والی بال، کبڈی، کھو کھو اور کرکٹ میچ ہوں گے۔ جس میں دیگر اضلاع کے 15 بلاکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے بلاک و نگر کونسل سطح پر مختلف کھیلوں مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ یس کپ 2021 کھیل مقابلہ کا افتتاح ادھمپور یوتھ سروسز اسپورٹس شعبہ کے سربراہ آلوک رائے نے ای ۔لانچنگ کے ذریعہ کیا

یوتھ سرویس اینڈ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ ڈی جی غضنفر علی کے محافظ اور ڈی سی ادھمپور انڈو کنول چب کی نگرانی میں منعقد سہ روزہ کھیل مقابلہ کا افتتاح ہوا۔

اس افتتاحی مقابلہ کے تحت پہلا مقابلہ نگر پریشد کی ٹیم اور والی بال کلب ادھمپور کے درمیان کھیلا گیا۔

ادھمپورمیں وائی ایس ایس کپ 2021 کا افتتاح

اس موقع پر شری ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ کے سابق ڈاریکٹر اشوک کمار مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے ساتھ اس موقع پر ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے عہدیدار سورن سنگھ بھی موجود تھے۔

سہ روزہ وائی ایس ائی کپ 2021 (یس کپ) کے تحت والی بال، کبڈی، کھو کھو اور کرکٹ میچ ہوں گے۔ جس میں دیگر اضلاع کے 15 بلاکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں:جنوبی کشمیر کا پہلا اسپورٹس فیسٹیول 'جشن جنوب' 2021 اختتام پذیر

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا تھا۔ لیکن اب مزکورہ شبعہ کی جانب سے کئی کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.