Militant Associate Arrested in Awantipora: اونتی پورہ میں دو عسکری معاون گرفتار

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 7:23 PM IST

two-militant-associates-arrested-in-awantipora

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں پولیس سی آر پی ایس اور 42 آر آر نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ Militant Associate Arrested in Awantipora کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے گولہ بارود بھی برآمد Arms & Ammunition recovered from militant Associate ہوا ہے۔

پولیس نے اونتی پورہ میں عسکری معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

وہیں کولگام پولیس نے یو اے پی اے کے تحت عسکری معاونین کے خلاف اننت ناگ کی این آئی اے کورٹ NIA Court Anantnag میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد اونتی پورہ پولیس 42 آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ دو عسکری معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا JeM Militant Associate Arrested ہے۔

گرفتار افراد کی شناخت زاہد احمد لون ولد غلام رسول ساکن نارستان ترال اور شکیل احمد ملک عرف ابو دجانہ ولد غلام محمد ساکن نور پورہ اونتی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمین کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد سمیت قبل اعتراض مواد بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mine Defused in Bandipora: بانڈی پورہ میں فورسز نے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا



پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ گرفتار شدہ افراد ممنوعہ عسکری تنظیم جیش محمد کے عسکری معاونین کے طور پر کام کر رہے تھے اور ترال اور اونتی پورہ علاقوں میں سرگرم عسکریت پسندوں کو پناہ دینے، لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں ساتھی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان میں مقیم خود ساختہ عسکریت پسندوں کے کمانڈروں سے رابطے میں تھے اور عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

اس سلسلے میں دونوں افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ترال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.