Journalists Arrested in Handwara ہندواڑہ میں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دو صحافی گرفتار

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 12:34 PM IST

ہندواڑہ میں بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دو صحافی گرفتار

ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں دو نام نہاد صحافیوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ Blackmailing Case in Handwara

سری نگر: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پولیس نے دو نام نہاد صحافیوں کو بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گورنمنٹ مڈل اسکول چتراہل میں تعینات ایک استاد نے پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں تحریری طور پر شکایت درج کی کہ دو خود ساختہ صحافی اسکول احاطے میں داخل ہوئے اور طلبا کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ Two journalists arrested in Blackmailing Case

شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں خود ساختہ صحافیوں نے سوشل میڈیا سائٹوں پر ویڈیو اپ لوڈ نہ کرنے کے عوض اسکول اساتذہ سے 15 ہزار روپیہ کا تقاضہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھتہ خوروں کو حراست میں لے کر اُن کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 85کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: Santosh Jadhav Gang Members Arrested: بھتہ خوری کیس میں جادھو گینگ کے ساتھ افراد گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت عرفان احمد ولد عبدالخالق ملک ساکن ہمپورہ اور اقبال احمد ولد غلام محی الدین شیخ ساکن پنڈت پورہ کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ خوری کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.