Traffic advisory issued for Muharram rally:محرم کے پیش نظر سرینگر میں ٹریفک ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 10:55 AM IST

ٹریفک ایڈوائزری

سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سٹی سرینگر مظفر احمد شاہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 3 اگست بمطابق 4 محرم عزاداری جلوس رعناواری سے حضرت بل روڑ پر برآمد ہوگا۔Traffic advisory issued to facilitate Muharram processions in Srinagar

محرم الحرام کے مقدس ایام میں جلوس و عزاداری کے پش نظر ٹریفک پولیس نے 3 اگست سے 24 اگست تک شہر سرینگر کے مختلف رابطہ سڑکوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔Traffic advisory issued to facilitate Muharram processions in Srinagar سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سٹی سرینگر مظفر احمد شاہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 3 اگست بمطابق 4 محرم عزاداری جلوس رعناواری سے حضرت بل روڑ پر برآمد ہوگا، اور اسی روز لال چوک سے حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو خانیار راستہ سے دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستہ نوہٹہ۔حول، لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا۔


حضرت بل سے لال چوک آنے والی گاڑیاں حضرت بل سے ہی لال بازار اور صدر بل کے راستے سے آگے بڑھا یا جائیگا، یہ ڈائیورزن شام4.30 سے شام 7.40 تک نافذ رہے گا۔ 3 اگست بمطابق 4محرم کو ہی زڈی بل میں عزاداری جلوس نکلے گا، اور گوجوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ براستہ علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا،درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھنے دیا جائے گا۔یہ ڈائیورزن شام5بجے سے رات 8بجے تک نافذ رہے گا۔



4اگست مطابق 5محرم رعناواری حضرت بل روڑ پر جلوس عزاداری نکالا جائے گا،اوراس روز لال چوک سے حضرت بل کی جانب آنے والی گاڑیوں کو خانیار کے راستہ سے دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستی نوہٹہ۔حول ،لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا،حضرت بل سے لال چوک آنے والی گاڑیاں حضرت بل سے ہی لال بازار اور صدر بل راستے سے آگے بڑھایا جائیگا، یہ ڈائیورژن شام 5.30بجے سے رات8بجے تک نافذرہے گا۔

4اگست مطابق5محرم کو زڈی بل علاقے میں جلوس عزاداری نکالا جائے گا جس روز گوجوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ براستہ علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا، درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھنے دیا جائے گا۔ یہ ڈائیورزن دوپہر2بجے سے رات8بجے تک نافذ رہے گا۔ 5 اگست مطابق 6 محرم زڈی بل علاقے میں جلوس عزا برآمد ہوگا، اور اس روز گوجوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ کے راستہ سے علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا،درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل کے راستہ سے لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھا یا جائے گا۔ یہ ڈائیورزن 3بجے سے شام7بجے تک نافذ رہے گا۔

6اگست مطابق 7محرم رعناواری حضرت بل روڑ پر جلوس عزا نکالا جائے گا، اور اس روز لال چوک سے حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو خانیار کے راستے سے دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستہ نوہٹہ ۔حول ،لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا،حضرت بل سے لال چوک آنے والی گاڑیاں حضرت بل سے ہی لال بازار اور صدر بل راستے سے آگے بڑھایا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن دن کے 1.30بجے سے شام4بجے تک نافذ رہے گا۔

7اگست بمطابق 8 محرم زڈی بل علاقے سے جلوس عزا نکلے گا اور اس روز گوجوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ براستہ علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڈا جائے گا،درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل کے راستے سے لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھایا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن2.30بجے سے شام4بجے تک نافذ رہے گا۔


8اگست بمطابق9محرم زڈی بل علاقے سے جلوس عزا نکالا جائے گا، اور اس روزگو جوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ کے راستے سے علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا،درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھا جائے گا،یہ ڈائیورزن2.30بجے سے شام6بجے تک نافذ رہے گا۔


8اگست مطابق9محرم رعناواری حضرت بل روڑ پر جلوس عزا نکالا جائے گا ۔لال چوک سے حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو خانیار براستہ دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستی نوہٹہ ۔حول ،لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا،حضرت بل سے لال چوک آنے والی گاڑیاں حضرت بل سے ہی لال بازار اور صدر بل راستے سے بڑھایا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن شام4.30سے شام7.بجے تک نافذ رہے گا۔

9اگست مطابق 10محرم زڈی بل علاقے سے جلوس نکالا جائے گا،اور اس روز گو جوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ کے راستے سے علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا،درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھایا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن4بجے سے شام6بجے تک نافذ رہے گا۔


10اگست مطابق 11محرم رعناواری حضرت بل میں جلوس عزا نکالا جائے گااور اس روز لال چوک سے حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو خانیار کے راستے سے دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستی نوہٹہ ۔حول ،لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا،حضرت بل سے لال چوک آنے والی گاڑیاں حضرت بل سے ہی لال بازار اور صدر بل راستے سے بڑھنے دیا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن شام2.30سے شام7تک نافذ رہے گا۔

10اگست مطابق11محرم جلوس عزا زڈی بل سے نکالا جائے گا اور اس روز گو جوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ کے راستے سے علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا۔

درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک راستہ سے مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھا یا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن4.30بجے سے شام7بجے تک نافذ رہے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق24اگست مطابق25محرم زڈی بل علاقے سے جلوس عزا برآمد ہوگا اور اس روز گو جوارہ سے آنے والی گاڑیوں کو حول سے صورہ کے راستے سے علی مسجد (ڈاکٹر علی جان روڑ ) کی طرف موڑا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سرینگر میں عزاداری جلوسوں پر قدغن، درجنوں گرفتار


درگاہ لال بازار سے آنے والی گاڑیوں کو بوٹہ کدل براستہ لال چوک براستہ مدین صاحب مرزا کامل صاحب حول کی طرف بڑھنے دیا جائے گا ۔یہ ڈائیورزن6.30بجے سے شام8بجے تک نافذ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.