Justice Magrey کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 12:12 PM IST

علی محمد ماگرے

جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے،انہوں نے سال 1984 میں وکالت کا پیشہ اپنایا ،اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی،انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔SC collegium recommends elevation of Justice Magrey as CJ J&K & Ladakh HC

سپریم کورٹ کالجیم نے جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے،یہ فیصلہ 28 ستمبر کو چیف جسٹس آف انڈیا یو یو للت کی سربراہی میں کالجیم کی میٹنگ میں لیا گیا۔SC collegium recommends elevation of Justice Magrey as CJ J&K & Ladakh HC


یہ فیصلہ موجودہ چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ منتقل کرنے کی کالجیم کی سفارش کے تناظر میں لیا گیا ہے۔

جسٹس علی محمد ماگرے 8 دسمبر 1960 کو پیدا ہوئے،انہوں نے سال 1984 میں وکالت کا پیشہ اپنایا ،اور ضلعی عدالتوں بشمول ریونیو کورٹس/ٹربیونلز اور ہائی کورٹ میں قانون کی پریکٹس شروع کی،انہیں مارچ 2013 میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:جسٹس علی محمد ماگرے لداخ لیگل سروسز اتھاریٹی کے ایکزیکیٹیو چیئرمین نامزد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.