Mehbooba Mufti Placed Under House Arrest: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی گھر پر نظربند

author img

By

Published : May 13, 2022, 11:43 AM IST

Updated : May 13, 2022, 3:29 PM IST

pdp-president-mehbooba-mufti-detained

محبوبہ مفتی بڈگام کے شیخ پورہ کالونی میں کشمیری پنڈت مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جارہی تھیں تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں گھر پر نظربند کردیا اور انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ PDP Chief Mehbooba Mufti Placed Under House Arrest

جموں و کشمیر پولیس نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو آج صبح انکی رہائش گاہ میں نظر بند کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ محبوبہ مفتی بڈگام کے شیخ پورہ کالونی میں کشمیری پنڈت مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے جارہی تھی،تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کو انکے رہائش گاہ کے اندر بند کردیا،اور سیکورٹی کا پہرہ بٹھادیا۔PDP Chief Mehbooba Mufti Placed Under House Arrest

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی گھر پر نظربند


واضح رہے کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ قصبہ میں جمعرات کو دو نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت ملازم کو انکے دفتر میں ہلاک کردیاتھا۔ اس واقعہ کے خلاف پی ایم پکیج کے تحت کشمیری پنڈت احتجاج کررہے ہیں،اور انتظامیہ سے کشمیری پنڈتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرہے ہیں- محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انکو پولس نے شیخ پورہ جانے سے قبل ہی نظر بند رکھا گیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔

محبوبہ مفتی نظر بند

مزید پڑھیں:پلوامہ جانے سے قبل محبوبہ مفتی نظربند

Last Updated :May 13, 2022, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.