Fruit Traders Protest سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیاں روکنے کے خلاف میوہ تاجروں کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 3:03 PM IST

سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیاں روکنے کے خلاف میوہ تاجروں کا احتجاج

میوہ تاجر ٹریفک پولیس کی جانب سے سیب سے لدی گاڑیوں کو کئی دنوں تک درماندہ رکھنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ Fruit Traders Protest against Stopping Vehicles

سرینگر: سرینگر جموں شاہراہ Srinagar Jammu Highway پر سیب کی لدی ہزاروں گاڑیوں کو روکنے کے خلاف آج وادی میں تمام میوہ منڈیاں بند ہے اور تاجر دو دن کے احتجاج پر ہیں- Fruit Traders Protest against Stopping Vehicles

میوہ تاجر منڈیوں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سیب سے لدی گاڑیوں کو کئی دنوں تک درماندہ رکھنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے سرینگر جموں شاہراہ پر سیب سے لدی گاڑیوں کو قاضی گنڈ پر روک کر رکھا گیا- Protest against Vehicles Stopped in Highway

سرینگر جموں شاہراہ پر گاڑیاں روکنے کے خلاف میوہ تاجروں کا احتجاج

میوہ تاجر کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کو روکے رکھنے سے ان کا مال سڑ رہا ہے جس سے ان کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے- Traders Protest in Srinagar اگرچہ گزشتہ دنوں میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا نے متعلقہ افسران سے میٹنگ کرکے ان کو ہدایات دیے کہ سیب سے لدی گاڑیوں کو بغیر کسی خلل کے سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی جائے تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ شاہراہ پر ٹریفک پولیس حکام کی ہدایت کو عملی جامہ نہیں پہنا رہے ہیں- تاجروں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ پر تعینات ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کا فوراً تبالہ کیا جائے تاکہ میوہ صنعت اس تباہی سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھیں: Fruit Growers Protest کولگام میں میوہ تاجروں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.