Construction work at Pachad Fruit Mandi: پچہاڈ فروٹ منڈی پر سست رفتاری سے تعمیراتی کام کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 5:27 PM IST

لوامہ کے پچہاڈ فروٹ منڈی پر سست رفتاری سے تعمیراتی کام کرنے کا الزام

فروٹ گرورز نے الزام عائد کیا کہ کچھ ماہ میں ہی سیب کا سیزن شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امسال وہ کاروبار نہیں کر پائیں گے۔ Fruit growers concern over Construction wor

پلوامہ: وادی کشمیر میں سیب کی پیداوار کو دیکھتے ہوئے سرکار نے تقریباً ہر ضلع میں فروٹ منڈی قائم کی ہے جہاں پر وادی کے لوگ اپنے پیدا شدہ میوہ جات جن میں سیب، سبزیاں و دیگر میوہ جات شامل ہیں، فروخت کرتے ہیں وہی یہ منڈیاں قائم ہونے سے وادی کے لوگوں کے ساتھ ساتھ ملک کی دوسری ریاستوں سے آئے ہوئے بیوپاریوں، مزدوروں، گاڑی مالکان اور دیگر لوگوں کو روزگار کے وسائل فراہم کرتی ہے ساتھ ہی وادی میں کسانوں کی جانب سے تیارکردہ پھل کو بھی معقول قیمت ملتی ہیں۔Fruit growers concern over Construction work

پلوامہ کے پچہاڈ فروٹ منڈی پر سست رفتاری سے تعمیراتی کام کرنے کا الزام

میوہ صنعت کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکومت نے ضلع پلوامہ میں دو فروٹ منڈیاں قائم کی ہیں جن میں ایک قصبہ پلوامہ کے اندر قائم کی گئی ہے جبکہ دوسری منڈی قصبہ پلوامہ سے دور دراز علاقے میں۔ اگر ہم قصبہ پلوامہ کی فروٹ منڈی کی بات کریں تو آئے روز فروٹ گرورز کا مطالبہ رہتا ہے کہ اس منڈی میں شاپ سائٹس تعمیر کی جائے ساتھ ہی منڈی کو قصبہ سے باہر گزرنے والے سرکلر روڈ سے جوڑ دیا جائے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی پیش قدمی نہیں کی گئی ہیں۔Pachad Fruit Mandi In Pulwama District

پچہاڑ فروٹ منڈی میں انتظامیہ نے شاپ سائٹس کے ساتھ ساتھ پھیڑوں کو تعمیر کرنے کا کام شروع کیا ہے تاہم فروٹ گرورز کے مطابق اس پر کام سست رفتاری سے کیا جارہا ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی میں اب سیب کا سیزن کچھ ماہ میں شروع ہونے والا ہے تاہم ابھی تک پچہاڑ فروٹ منڈی میں نہ ہی شاپ سائٹس تعمیر ہوچکی ہے اور نہ ہی پھیڑوں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہیں۔ اس ضمن میں فروٹ گرورز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا گچھ ماہ میں ہی سیب کا سیزن شروع ہونے والا ہے لیکن ابھی تک تعمیر کا کام مکمل نہیں ہوا ہے جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ امسال ہم کاروبار نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منڈی میں گاڑیوں کے لئے بھی کوئی معقول انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے پلوامہ دربگام سڑک پر ٹریفک جار رہتا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس منڈی میں جلد از جلد کام مکمل کروائے تاکہ آنے والے سیزن میں ہمیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ معاملہ جبای ٹی وی بھجارت نے اسسٹنٹ گریڈنگ اینڈ مارکیٹنگ آفیسر پلوامہ کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود ہی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Erratic weather badly affected Crops: خراب موسمی حالات سےباغبانی و زرعی پیداوار بری طرح متاثر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.