وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 9:12 PM IST

وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

جنید کے بنائے گئے"ہمی است" ویڈیو میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے دوران رونما ہوئے کئی درد بھرے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں افسردگی، درد، بے چینی اور ضطراب کو بیان کیا گیا۔

کشمیر کے نوجوان دیگر شعبہ جات کے ساتھ ساتھ اداکاری اور فلم سازی بھی میں نہ صرف آگے بڑھ رہے ہیں بلکہ اپنی اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابل تعریف کام انجام دے رہے ہیں۔

اس کی بہترین مثال جنید حنیف کی ہدایت کاری میں بنے "ہمی است " نام کے اس ویڈیو کی دی جاتی جاسکتی ہے جو کہ آج کل کافی مقبول ہورہا ہے۔

وادی میں بھی ابھر رہے ہیں نوجوان فلم ساز

وادی کشمیر کی تیس سالہ شورش اور تین پیڑھیوں کے درد پر مبنی "ہمی است" ویڈیو کو رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ریلیز کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے جنید حنیف نے جبکہ ویڈیو کے نغمہ نگار، گلوکار اور سنگیت کار بالی ووڈ گلوکار سائم بٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ویڈیو کو بنانے میں بالی ووڈ کے مشہور کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کا بھی تعاون رہا ہے۔

جنید کے بنائے گئے اس ویڈیو میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کے دوران رونما ہوئے کئی درد بھرے واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں افسردگی، درد، بے چینی اور ضطراب کو بیان کیا گیا۔


شہر سرینگر کے رہنے والے 21 سالہ جنید حنیف اس سے قبل بھی انسانی سمگلنگ سے متعلق سماجی پیغام پر مبنی "گردش" نام کے ویڈیو میں اداکاری کے ساتھ ساتھ ہدایت کاری انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2020 میں پہلی مرتبہ " بالہ یارو" نام کی ایک میوزکل ویڈیو میں بھی بطور اداکار کام کیا ہے۔


اب نئے ویڈیو میں جنید نے اپنی ہدایت کاری میں مزید نکھار لاتے ہوئے اسے ایک الگ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویڈیو کی اکثر شوٹنگ رات کے اندھیرے میں مخصوص مقامات پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’عوام کو بھی حکومت سے سوال کرنا چاہیے کیونکہ سوال پوچھنا ہمارا حق ہے‘


"ہمی است" میں ایک الگ امتزاج پیدا کرنے کی غرض سے وادی کے نامور شاعر ظریف احمد ظریف کی شاعری کو بھی استعمال میں لیا گیا ہے تاکہ کردار میں پُر کشش رنگ بھرا جائے۔


صوفی اسٹڈیوز پروڈیکشن کے بینر تلے بنائے گئے اس ویڈیو کا پورا کریو کشمیر سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ جنید اداکاری اور فلم سازی میں ایف ٹی آئی آئی (FTII) میں باضابط طور پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرچکے ہیں اور مزید سیکھنے کے عمل کو یہ ممبئی اسکول آف ڈرامہ سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:کشمیر محفوظ جگہ، فلموں کے لیے اچھا مقام: سارہ عارفین خان

جنید کہتے ہیں کہ نئی فلم پالیسی کے معرض وجود آنے سے اب کافی چیزیں آسان ہوگئی ہیں جس کے باعث فلمی دنیا میں اپنے مستقبل کو سنوارنے کے روشن امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔


بہرحال جنید جیسے ابھرتے ہوئے فلم سازوں کے کام کو سراہانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ حوصلہ پاکر اپنی پرواز کو مزید اونچائی پر لے جا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.