Kashmir Tourism: سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیاد پر قدم اٹھانے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 8, 2022, 2:22 PM IST

سیاحتی مقام

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سیاح وادی کا رخ کرتے ہیں، تاہم بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اسی جنت نما وادی میں کئی مقامات ایسے بھی ہیں جو دور جدید میں بھی سیاحتی نقشے سے اوجھل ہیں۔ Domestic Tourists

وادیٔ کشمیر کو قدرتی خوبصورتی کی بنا پر دنیا بھر میں امتیازی شان حاصل ہے، وادی کی آبادی کا بیشتر حصہ یہاں کے سیاحتی شعبے پر منحصر ہے، وادی کی خوبصورتی میں یہاں کی آب و ہوا، سرسبز و شاداب جنگلات، مختلف گلیشیئروں سے پگھلتا ہوا صاف و شفاف پانی چار چاند لگا دیتے ہیں۔ کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھنے اور اُسے پرکھنے کے لئے نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی ہزاروں کی تعداد میں یہاں آتے ہیں اور قدرتی خوبصورتی کا لطف اٹھاتے ہیں۔ Domestic Tourists

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیاد پر قدم اٹھانے کا مطالبہ

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سیاح وادی کا رخ کرتے ہیں، تاہم بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ اسی جنت نما وادی میں کئی مقامات ایسے بھی ہیں جو دور جدید میں بھی سیاحتی نقشے سے اوجھل ہیں۔ موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی سیاح وادی کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں، وہیں چشموں کا شہر کہلانے والے کوکرناگ اور اس کے سیاحتی مقامات دور حاضر میں بھی سیاحتی نقشہ سے اوجھل ہیں، حالانکہ جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ میں کئی ایسے مقامات ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ یہاں کے لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں۔


کوکرناگ آنے والے غیر ریاستی سیاح اگرچہ یہاں کی مہمان نوازی سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں غور طلب بات یہ بھی ہے کہ غیر ریاستی اور غیر ملکی سیاح یہاں سال بھر کم تعداد میں ہی دکھائی دیتے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ جس طرح سے انہیں یہ کہا گیا تھا کہ یہاں کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، لیکن یہاں آکر انہیں ایسا کچھ بھی محسوس نہیں ہوا، انہوں نے ملک اور غیر ملکی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ زندگی میں کم سے کم ایک بار ضرور یہاں لطف اندوز ہونے کے لئے آئیں اور یہاں پُر سکون لمحے بتائیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوکرناگ میں کئی مقامات ایسے ہیں جنہیں قدرت نے بے پناہ خوبصورتی سے نوازا ہے، جن میں سنتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، ژوہر ناگ، ماور ناگ قابل ذکر ہیں، تاہم بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ محکمۂ سیاحت ان مقامات کو فروغ دینے کے حوالے سے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ہوٹلز کے مالک کا کہنا ہے کہ جس طرح سے محکمۂ سیاحت پہلگام، گلمرگ، سون مرگ اور دیگر کئی علاقوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کوشاں ہیں، وہیں وادئِ برنگ متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی وسنجیدگی کا شکار ہوا ہے، انہوں نے مذکورہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوکرناگ میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں کے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.