Avtar Singh on Ghulam Nabi Azad آزاد کی نئی سیاسی پارٹی بہتر متبادل ہو سکتی ہے، اوتار سنگھ ترالی

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 3:38 PM IST

آزاد کی نئی سیاسی پارٹی متبادل ہو سکتی ہے، اوتار سنگھ ترالی

اپنی پارٹی کے سابق رہنما اوتار سنگھ ترالی نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد کی انٹری سے ان لوگوں کو بھی ایک مضبوط پلیٹ فارم ملا ہے جو سیاست میں آنا تو چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں دیا جا رہا تھا۔' Avtar Singh on Ghulam Nabi Azad

ترال: غلام نبی آزاد کی جانب سے نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی پارٹی کے سابق رہنما اوتار سنگھ ترالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'غلام نبی آزاد ایک منجھے ہوئے سیاستداں ہیں جنہوں نے ملکی سطح پر بہت کام کیا ہے اور اگر اب انہوں نے جموں و کشمیر پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے تو اس سے یقیناً یہاں کے سیاسی منطرنامے پر تبدیلی رونما ہوگی۔ Avtar Singh on Ghulam Nabi Azad New Party

آزاد کی نئی سیاسی پارٹی متبادل ہو سکتی ہے، اوتار سنگھ ترالی

اوتار سنگھ کا کہنا تھا کہ 'آزاد کی انٹری سے ان لوگوں کو بھی ایک مضبوط پلیٹ فارم ملا ہے جو سیاست میں آنا تو چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں دیا جا رہا تھا اوتار سنگھ نے بتایا کہ غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی سے نہ صرف لوگوں کو بلکہ سیاسی رہنماؤں کو بھی ایک متبادل ملا ہے اور اس پارٹی کو بھی موقع دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'یہاں کے عوام کو اب تک انتخابی نشان اور وعدوں سے سبز باغ دکھا کر گمراہ کیا گیا ہے اور یہاں کے لوگوں نے اب تک نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی اور دیگر جماعتوں کو موقع فراہم کیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ نئے زمانے کی بات کی جائے سچی سیاست کرنے والوں کو موقع فراہم ہونا چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Political Analysts on Azad's New Party آزاد کی نئی سیاسی جماعت کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا اثر انداز ہوگی؟

اپنی نئی سیاسی اننگ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اوتار سنگھ نے کہا کہ 'وہ ایک خوبصورت سیاسی دلہن ہیں اور انہیں کئی پارٹیوں سے سیاسی رشتے آتے ہیں تاہم حتمی فیصلہ انہوں نے اب تک کیا نہیں ہے اور جلد ہی اس بارے میں اعلان بھی کریں گے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہی ان کو پہچان دی جب وہ سال 2014 کے انتخابات میں پارٹی کی ٹکٹ پر چناو لڑے اور عوامی سطح پر مقبول ہوئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کشمیر میں ڈیڈ ووڈ dead wood کو باہر نکالنا اس پارٹی کے لیے ٹھیک رہے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.