Free Medical Camp for Heart Patients in Handwara: دل کے مریضوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 5:45 PM IST

دل کے مریضوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا اہتمام۔

نارتھ نرسنگ ہوم ہندوارہ اور نورا ہسپتال سرینگر کے تعاون سے جمعرات کو ہندوارہ میں دل کے مریضوں کے لیے ایک مفت طبی کیمپ Free Medical Camp for Heart Patients in Handwara in collaboration with North Nursing Home and Nora Hospital Srinagar کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وادی کے اعلیٰ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا۔


کپوارہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں نارتھ نرسنگ ہوم ہندوارہ اور نورا ہسپتال سرینگر کے تعاون سے جمعرات کو ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا وادی کے ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا کیا معائنہ کیا۔ آگاہی کیمپ میں امراض قلب کے زیادہ سے زیادہ مریضوں نے ڈاکٹروں سے مشورہ لیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سکمز صورہ Former Director Skims Soura ڈاکٹر اے جی آہنگر اور ڈاکٹر نثار احمد ترمبو بھی موجود رہے جنہوں نے کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کیا۔

Free Medical Camp for Heart Patients in Handwara

ڈاکٹروں نے مریضوں کو دل کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں کسی بھی سنگین پیچیدگی کی صورت میں نورا ہسپتال سرینگر جانے اور مزید علاج کروانے کا مشورہ دیا، اس دوران نارتھ نرسنگ ہوم میں سینکڑوں دل کے مریضوں نے آکر وادی کے ماہر ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ لیا اور چک اپ کروایا اس دوران بیماروں کو دوائیاں بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ کچھ مریضوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے نارتھ نرسنگ ہوم کا جنہوں نے وادی کے ماہر ڈاکٹروں کو یہاں بلا کر یہاں کے لوگوں کے لئے مفت طبی کمیپ کا انعقاد کیا جسے ان مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر ہوئی۔

مونسپل کمیٹی چیرمین مسرور احمد بانڈے اور اوقاف کمیٹی کے چیرمین حاجی غلام رسول بانڈے نے کیمپ کا افتتاح کیا اور اس کیمپ کو منعقد کرنے پر نارتھ نرسنگ ہوم کے بانی ڈاکٹر مدثرہ کا شکریہ کیا اور اس طرح کے کیمپ کو منعقد کرنے پر مریضوں نے بھی سراہنا کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.