Fruit Growers Protestمیوہ گاڑیوں کو شاہراہ پر غیر ضروری طور روکنے کے خلاف قاضی گنڈ میں احتجاج

author img

By

Published : Sep 20, 2022, 6:19 PM IST

احتجاج

دیو سر اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی محمد امین بھٹ کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر مال بردار گاڑیوں کو روکنے سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبانی کشمیر کی معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس کو سرکار اپنی لا توجہی سے ختم کر رہی ہے۔Ensure Smooth Passage To Fruit Laden Trucks

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر جموں شاہراہ پر مال بردار گاڑیوں کو روکے جانے کے خلاف کولگام ضلع کے قاضی گنڈ میں سیاسی رہنماؤں اور دیوسر اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی محمد امین بھٹ نے ڈرائیوروں کے ہمراہ احتجاج کیا۔Ensure Smooth Passage To Fruit Laden Trucks

احتجاج

انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر مال بردار گاڑیوں کو روکنے سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبانی کشمیر کی معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جس کو سرکار اپنی لا توجہی سے ختم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہماری مقامی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی میوہ تجارت ایک بڑے بحران سے دوچار ہے اور اب رکاوٹیں اور قیمتوں میں گراوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:Fruit Growers Protest on Restrictions on Highway: یاترا کے دوران شاہراہ کو بند نہ رکھنے کا مطالبہ

بتادیں کہ فروٹ گروورس ایسو سی ایشن نے بدھ کے روز وادی بھر میں احتجاج درج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قومی شاہراہ پر میوہ سے لدی گاڑیوں کو غیر ضروری طور روکا جاتا ہے۔جبکہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا قیمتوں میں گراوٹ اور ٹرانسپورٹیشن میں رکاوٹوں کے باعث میوہ صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.