Srinagar Jammu National Highway سری نگر-جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 12:34 PM IST

سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے بتایا کہ قومی شاہراہ کو رام بن میں کیفٹریا موڑ پر پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed

سری نگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ضلع رام بن کے کیفٹریا موڑ پر چٹانیں کھسکنے کے پیش نظر بدھ کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ ٹریفک حکام کے مطابق قومی شاہراہ پر کیفٹریا کے مقام پر پہاڑی سے چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل متاثر ہو رہی ہے۔ Srinagar Jammu National Highway closed

اُن کے مطابق صبح گیارہ بجکر 30 منٹ پر کیفٹ ایریا کے نزدیک ایک دفعہ پھر چٹانیں نیچے آنے کا سلسلہ شروع ہو ا جس وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت کو فی الحال روک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu National Highway سری نگر- جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے ایک بار پھر بند

قابل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی اس قومی شاہراہ پر ٹریفک بند ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.